پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے ،میاں کامران سیف

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے ملک میں ہوشربا مہنگائی سے عوام متاثر ہونگے پٹرولیم مصنوعات میں سیلز ٹیکس میں مزید اضافہ سے عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے ، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ لاہور

پیر 2 جولائی 2018 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے پٹرولیم مصنوعات میں7.68روپے سے لیکر14روپے فی لیٹر تک مجموعی اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عوام پر ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے ملک میں ہوشربا مہنگائی سے عوام متاثر ہونگے ۔

ٹرانسپورٹیشن میں اضافی لاگت سے ہرچیز مہنگی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات میں پندرہ دن میں دو بار اضافہ کے بعد اگلے دن ہی سیلز ٹیکس12فیصد سے بڑھا کر17فیصد کرکے پٹرول مزید مہنگا کرکے عوام پر اضافہ بوجھ ڈالا جارہا ہے اس طرح ایک سال میں پٹرولیم مصنوعات کی مد میں ایک ہزار ارب سے زائد کا عوام پر بوجھ ڈال دیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ نگران حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو بجلی، گیس ، پٹرول مہنگا کرکے عوام کو مزید تکلیف بھی نہ دے اور ہر روز منی بجٹ پیش کرکے عوام سے اربوں روپے نہ نکلوائے ۔اور صرف اپنے مینڈیٹ کے مطابق صاف و شفاف الیکشن سے مرکوز رہے ۔