Live Updates

مریم نواز بولتی پہلے ہیں سوچتی بعد میں ہیں! چوہدری نثار

ایون فیلڈریفرنس فیصلےکے بعد میرےاورمیاں صاحب کےاختلافات قوم کے سامنےرکھوں گا،ممبئی حملہ کیس سے متعلق نواز شریف کا بیان ملکی سلامتی کے خلاف تھا،نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ سپریم کورٹ پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں، بطور وزیر داخلہ نواز شریف کو تمام معلومات سے آگاہ رکھا، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 4 جولائی 2018 15:46

مریم نواز بولتی پہلے ہیں سوچتی بعد میں ہیں! چوہدری نثار
ٹیکسلا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04جون 2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی پارٹی صدارت کے لیے نواز شریف کو ووٹ دیا۔ایون فیلڈریفرنس فیصلےکےبعدمیرےاورمیاں صاحب کےاختلافات قوم کے سامنےرکھوں گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ٹیکسلا میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نواز شریف بتائیں انہیں میرے کس بیان پر دکھ ہوا۔

داروں سےتصادم نہ کرنےکے بیان پرمیاں صاحب کو دکھ ہوا؟کیامیں نےغلط کہا؟۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مجھے اجلاسوں میں بلانا بند کر دیا گیا،اس لیے میرا موقف سامنے نہیں آ سکا۔شیخ مجیب اور ممبئی حملوں کے حوالے سے نواز شریف کا بیان پاکستان کے مخالف تھا۔ممبئی حملہ کیس سے متعلق بیان ملکی سلامتی کیخلاف تھا۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ پرسوں فیصلہ ہو جائے گا ،پھر سب کچھ بتاؤں گا،ایون فیلڈریفرنس فیصلےکےبعدمیرےاورمیاں صاحب کےاختلافات قوم کے سامنےرکھوں گا۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ ایک پارٹی کا صدر کہتا ہے کہ اداروں سے ٹکراؤ پارٹی کا موقف نہیں۔اگر یہ پارٹی کا موقف نہیں تو یہ گمنام ترجمان کون ہے؟رہی سہی کسر لندن میں دیے گئے بیان نے نکال دی،نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ سپریم کورٹ پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں۔بطور وزیر داخلہ نواز شریف کو تمام معلومات سے آگاہ رکھا۔چوہدری نثار کا مریم نواز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز بولتی پہلے ہیں،سوچتی بعد میں ہیں۔

جیپ کے نشان پر رہی سہی کسر لندن میں پوری ہو گئی ہے۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ میں تو سیاسی مخالفین کو بھی گدھا نہیں کہہ سکتا،میں نے تو کسی چھوٹے کو بھی اوئے نہیں کہا۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ نہ چاہتے ہوئے بھی پارٹی صدارت کے لیے نواز شریف کو ووٹ دیا۔اب کلثوم نواز شریف کی طبیعت میں کچھ بہتری ائی ہے جس کی وجہ سے میں کچھ نکات سامنے رکھ رہا ہوں۔تاہم شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف اور اپنے درمیان موجود اختلافات سے قوم کو آگاہ کروں گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات