Live Updates

عمران خان کاشاندار استقبال کرنے پرعوام کے شکر گزار ہیں ،حلیم عادل شیخ

بدھ 4 جولائی 2018 18:06

عمران خان کاشاندار استقبال کرنے پرعوام کے شکر گزار ہیں ،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف پی ایس 99کے امیدوار حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ کراچی میں عمران خان کاشاندار استقبال کرنے پرعوام کے شکر گزار ہیں،کراچی کی عوام نے تبدیلی کے لیے عمران خان کا بھرپور ساتھ دینے کا اشارہ دے دیاہے شہر قائدکی عوام نے جس انداز میں اپنے کپتان کا والہانہ استقبال کیا ہے اس نے سیاسی مخافین کی نیندیں حرام کردی ہیں،پی ایس 99 کی ٹوٹل عوام عمران خان کے جلسے میں شریک تھی ،عادل ہائوس میں پی ایس 99کے مختلف گوٹھوں سے آئے ہوئے علاقہ معززین سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان بہت جلد منطقی انجام تک پہنچنے والا ہے ، اور اس کا سارا کریڈٹ چیئرمین عمران خان کے سر جاتاہے جس نے عوام کو جگایا اورملک لوٹنے والوں کو احتساب کے لیے عوام کے سامنے پیش کردیا،انہوںنے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو اس قوم کو مایوسویوں کے دلدل سے نکالے گااورپاکستان کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر ڈالے گااور جو لوگ اس ملک کی خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں وہ 25جولائی کو بلے کے انتخابی نشان کو یاد رکھیں کیونکہ جگہ جگہ سے تحریک انصاف کی کامیابی ہی عمران خان کو اس ملک کا وزیراعظم بناسکتی ہے ،انہوںنے کہاکہ عوام نے دیکھ لیا ہے کہ لاہور میں ایک ہی بارش میں شریفوں کا پیرس ڈوب چکاہے جس سے شریف خاندان کے کھوکھلے نعروں کا پول کھل چکاہے ،اب بہت جلد قوم کرپشن کے بتوں کو ٹوٹتا ہوادیکھے گی پچیس جولائی کو ہر ایک رزلٹ تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر نکلے گا، انہوںنے کہاکہ وقت نے ثابت کردیاہے کہ ملکی معیشت کی زبوں حالی کے ذمہ دار نوازشریف اور آصف زرداری ہیں جن کی مسلسل دس سالوں کی حکومت نے عوام کو ناکوں چنے چبوادیئے ہیں ،ملک بھر کی عوام پانی اور بجلی سے محروم ہے عوام علاج و معالجہ کے لیے دربدر ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کئی کئی بار حکمرانیاں کرنے والے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ اس بار حکومت ملی تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے ایسے لوگوں کو عوام کے سامنے مسلسل جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات