تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ 2 سے 4 اکتوبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جائے گا

بدھ 4 جولائی 2018 19:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ 2 سے 4 اکتوبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جائے گا جس کی افتتاحی تقریب 16 جولائی 2018 کو گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جہاں قومی و بین الاقوامی شخصیات شرکت کریں گیں تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم ایکسپو کی تیاریاں اس وقت تیزی سے جاری ہیں اس ضمن میں لینڈ مارک کمیونیکیشن کے وفد کی گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات ہوئی جہاں پی ٹی ایم ایکسپو کے مقاصد سے آگاہ کیا گیا وفد میں شامل لینڈ مارک کمیونیکیشن کے سی ای او علی حمدانی , بخاری گروپ کے چئیرمین رفیق خان اور ڈیسٹینیشن آف دی ورلڈ کے جنرل منیجر طارق بن یوسف نے دنیا میں ہونے والی سیاحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس ایکسپو کے ذریعہ پاکستان اور دنیا بھر کے سیاحت کے کاروبار سے تعلق رکھنے والوں کو نئے کاروباری مواقع فراہم آسکیں گیں جبکہ علی ہمدانی کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی حسین نظاروں سے اس قدر مالامال ہے کہ اس کو بہتر انتظامی مدد فراہم کر کہ نہ صرف معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے بلکہ دنیا کو پاکستان کی اچھی تصویر بھی دیکھائی جا سکتی ہے اس حوالے سے ہماری ٹیم دن رات کوشاں ہے اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے ایکسپو کو پاکستان کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان خود بھی اس حوالے سے سنجیدہ ہے اور جس طرح ملک میں امن کی فضاء بحال ہوئی ہے اس سے سیاحت کو یقینی طور پر فروغ ملے گا اور اس میں آپکی یہ کوشش قابل ستائش ہے اور ہر قسم کے تعاون کو ہماری طرف سے یقینی بنایا جائے گا۔