Live Updates

جمال لغاری کے بعد اویس لغاری بھی ووٹرز کے غم و غصے کا نشانہ بن گئے

اویس لغاری کو حلقے میں پہنچنے پر ووٹرز نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان کے حق میں نعرے لگادئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 4 جولائی 2018 19:48

جمال لغاری کے بعد اویس لغاری بھی ووٹرز کے غم و غصے کا نشانہ بن گئے
ڈیرہ غازی خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04جولائی 2018ء) جمال لغاری کے بعد اویس لغاری بھی ووٹرز کے غم و غصے کا نشانہ بن گئے۔ اویس لغاری کو حلقے میں پہنچنے پر ووٹرز نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان کے حق میں نعرے لگادئیے۔تفصیلات کے مطابق جسیے جیسے الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے تو سیاسی رہنماؤں نے بھی انتخابات میں جیت کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں۔

پانچ سال حلقے کا منہ نہ دیکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے بھی اب اپنے حلقوں میں جانا شروع کر دیا ہے اور عوام سے رابطہ شروع کر دیا ہے تاہم لوگوں میں بھی اب سیاسی شعور پیداہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی رہنما اویس خان لغاری کو اپنے حلقے میں جانا مہنگا پڑ گیا۔حقلے کے لوگوں نے اویس خان لغاری کی گاڑی روک لی اور شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اویس خان لغاری جیسے ہی حلقے میں پہنچے تو عوام نے انکو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اس موقع پر علاقے کے نوجوان سب سے زیادہ سرگرم نظر آئے۔ناراض نوجوانوں نے اویس لغاری کو دیکھتے ہی ان پر چڑھائی کر دی۔اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وڈیروں نے ہمیشہ اپنا مفاد دیکھا ہے۔یہ ہر بار الیکشن میں آجاتے ہیں اور ووٹ لے کر چلے جاتے ہیں ۔انہوں نے آج تک علاقے کو کچھ نہیں دیا۔انکا کہنا تھا کہ علاقے میں نہ بجلی ہے نہ پانی ہے اور نہ ہی سکول ہیں تو پھر یہ لغاری کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہیں ۔اس موقع پر نوجوانوں نے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے حق میں نعرے بھی لگائے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے جمال خان لغاری کو بھی اپنے حلقے میں اسی قسم کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات