حیدرآباد، مخالف جماعتوں کی الیکشن ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، مولانا نور احمد قاسمی

پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے اور ایک منظم سازش کے تحت ملک میں اسلام دشمن عالمی طاقت سیکولرازم اور لبرل ازم کے نام پر انتہاپسند عناصر کو فروغ دینے کیلئے مصروف عمل ہیں ، صدر پاکستان سنی تحریک سندھ کی پریس کانفرنس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227 حیدرآباد سٹی پر جمعیت علماء پاکستان کی بھر پور حمایت کا اعلان

بدھ 4 جولائی 2018 22:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2018ء) پاکستان سنی تحریک سندھ کے صدر مولانا نور احمد قاسمی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227 حیدرآباد سٹی پر جمعیت علماء پاکستان کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالف جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاںہو رہی ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، حیدرآبادپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ منتخب نمائندوں کی نا اہلی کے سبب عوام میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے اور ایک منظم سازش کے تحت ملک میں اسلام دشمن عالمی طاقت سیکولرازم اور لبرل ازم کے نام پر انتہاپسند عناصر کو فروغ دینے کیلئے مصروف عمل ہیں ،انہوں نے کہاکہ گذشتہ حکومت میں ختم نبوت کے حلف نامہ میں ترمیم کی گئی ملک کی غالب مذہبی اکثیریت کے سخت ترین احتجاج کے باعث حکومت نے ترمیم کو واپس لیا اور حلف نامہ کی پرانی حیثیت پر بحال کیا ،پاکستان سنی تحریک الیکشن 2018ء میں بھر پور انداز سے حصہ لے رہی ہے حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں پاکستان سنی تحریک کے امیدوار میدان میں ہے،انہوں نے کہاکہ ہمیں خدشہ ہے کہ پاکستان سنی تحریک کے امیدواروں کے ساتھ مخالفین کی جانب سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے امیدواروں کو الیکشن مہم چلانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

،انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان سنی تحریک کے نامزد امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کریں۔ اس موقع پر صوبائی رہنما خالد حسن عطاری ،ڈویژنل صدر اکبر رضاقادری ، صوبائی رہنما عمران سہروردی ،ضلعی صدر عابد قادری ، ضلعی رہنما محمد شفیق میو قادری ، بچل بلوچ سلطانی ، پی ایس63کے امیدوار جاوید راجپوت، پی ایس 64کے امیدوارغلام رسول میو ، پی ایس 65کے محمد علی ملک ،پی ایس 66کے تنویر احمد صدیقی اور پی ایس 67کے امیدوارسید ساجد علی کاظمی بھی موجود تھے۔