الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، سینکڑوں بینرز قبضہ میں لئے گئے

جمعرات 5 جولائی 2018 20:38

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران راولپنڈی ضلع میں 4834غیر قانونی بل بورڈز، بینرز، ہورڈنگز اور سٹیمرز کا خاتمہ کر کے اپنے قبضہ میں لے لئے گئے ہیں،ضلع بھر کے سات قومی اسمبلی اور 13 صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقوں میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی طرف سے تعینات کئے گئے مانیٹرنگ افسران نے تشہیری مواد کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی 247خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس ریکارڈ کے مطابق تشہیری مواد کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی سب سے خلاف ورزیاں این اے 57اور پی پی 7میں ریکارڈ کی گئی ہیں جن کی تعداد بالترتیب 38 ہے -سب سے زیادہ غیر قانونی تشہیری مواد این اے 60سے اتارا گیا جس کی تعداد 791ہے جبکہ پی پی 17سے 670 غیرقانونی بل بورڈز، ہورڈنگز اور بینرز اتارے گئے ہیں- پی پی 16 سے 619 ، این اے 62 سے 551 ، پی پی 14 سے 406 جبکہ این اے 63 سے 291 غیرقانونی بل بورڈز ، ہورڈنگز اور بینرز اتارے گئی- تشہیری مواد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کی سب سے کم خلاف ورزیاں پی پی 13، پی پی 15، پی پی 20 اور این اے 58 اور 62 میں ریکارڈ کی گئیں۔