پاک سر زمین پارٹی کی عام انتخابات 2018 کی تیاریاں زور وشور کے ساتھ جاری

پی ایس پی نامزد امیدواران کی عوام سے ملاقاتیں اور پی ایس پی کے انتخابی نشان ڈولفن کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل صدر انیس قائم خانی سے ملاقات کرتے ہوئے الیاس آباد کی محلہ کمیٹی کے عمائیدین نے اہلِ محلہ کے ہمراہ پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 5 جولائی 2018 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کی عام انتخابات 2018 کی تیاریاں زور وشور کے ساتھ جاری ہیں اور اس سلسلے میں این اے 247 کے حلقے سے پاک سر زمین پارٹی کی امیدوار فوزیہ قصوری نے رنچھوڑ لائن ٹاون یوسی 34، النور سینٹراور جوبلی میں سے عوام ملاقاتیں کیں اورپی ایس پی کے منشور کے حوالے سے عوام کو بتایاجبکہ این اے 255 کے نامزد امیدوار ڈاکٹر جمیل راٹھور نے لیاقت آباد میں مختلف بازاروں میں دوکانداروں سے ملاقاتیں کی اور ہینڈ بل تقسیم کئے ۔

اسی طرح این اے 237 کے نامزد امیدوار آفاق جمال اورپی ایس 88 کے نامزد امیدوار فرحان جاویدنے موریہ خان گوٹھ میںگھر گھر جاکر عوام کو پی ایس پی کے ہینڈ بل تقسیم کئے۔ پی ایس 122کے نامزد امیدوار حبیب خیلجی نے معمار ہندو گوٹھ میں عوام سے ملاقاتیں کی آور پی ایس پی کے امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی جبکہ این اے 243 کے نامزد امیدوار محمد مزمل قریشی کے ہمراہ پی ایس 102 کے نامزد امیدوار فرحان انصاری نے پی ایس 102 سوسائٹی ٹاؤن یوسی 18 کی جانب سے چاندنی چوک پہ منعقدہ کارنر میٹنگ میں لوگوں سے ملاقات کی اور خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

خطاب میں چیئر مین سید مصطفیٰ کمال کا پیغام پہنچایا۔علا وہ ازیں حلقہ پی ایس 101 کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی محمد سلمان نے اپنے حلقے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی اور 25 جولائی کو پاک سرزمین پارٹی کے انتخابی نشان کو ووٹ ڈالنے کی درخواست کی ۔اسی طرح پی ایس103 سے نامزد امیدوار صوفیہ سعید نے جوہر ٹاون، وارڈ 8 میں حنید سٹی اپارٹمنٹ اور لانگ لائف بنگلوز میں ہینڈ بل تقسیم کئے اور لوگوں سے ملاقاتیں کیںجبکہ این اے 252کے نامزد امیدوار افتخار اکبر رندھاوا اور پی ایس 122 کے نامزد امیدوار حبیب اللہ خلجی نے سرجانی یوسی38 E کے علاقے میں عوام سے ملاقاتیں کیں ان کے مسائل سنے اور اسے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔

اسی طرح پی ایس 96کے حلقے سے نامزد امیدوار سید فیضان یاسرنے کورنگی یوسی 29میں عوام سے ملاقات کی اور انہیں پی ایس پی کے انتخابی نشان ڈولفن پر مہر لگانے کی اپیل کی جبکہ این ای252 میں پی ایس121 کے نامزد امیدوار شیخ عبداللہ نے L 1 کی عوام سے ملاقات کی ہینڈ بل تقسیم کیے ۔اسی طرح نامزد امیدوار پی ایس 92 عبدالجلیل الباسط، ممبر کراچی ڈویژن سعد صدیقی، خاور اسلام اورصدر شاہ فیصل ٹائون شہاب الدین نے البدر سوسائٹی میں علاقائی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ڈولفن پر مہر لگا کر شہر کراچی میں مثبت تبدیلی و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

جبکہ این اے 241کے نامزد امیدوار دانش خان اور پی ایس 97 کے نامزد امیدوار محمد سعد صدیقی نے بھٹائی کالونی میں گھر گھر ملاقاتیں کی اور مصطفی کمال کا پیغام پہنچایا اسی طرح پاک سر زمین پارٹی پی ایس 98 کے نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسر نے عوامی رابطہ مہم کے تحت یوسی 8 شاہ فیصل ٹاؤن راجپوت ہائٹس میں مختلف برادریوں کے معززین سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں این اے 248 اور پی ایس 113 کے نامزد اُمیدوار حاجی علی محمد کچھی نے یوسی41 کے حلقہ منوڑا میں عوام سے ملاقات کی اور انتخابی نشان ڈولفن والے ہنڈ بلز تقسیم کئے۔

حیدرآباد میں بھی پی ایس پی کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور اس سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کے صدر جناب انیس احمد قائم خانی نے حیدرآباد تعلقہ سٹی ٹائون E کی یوسی 52 الیاس آباد ،چوڑی پاڑے کا دورہ کیا۔ صدر پی ایس پی کے ہمراہ ای ای227 کے امیدوار راشد آرائیں ، پی ایس 66 کے امیدوار سید احمد رشید اورپی ایس 67 کے امیدوار میر عتیق تالپور سمیت ڈسٹرک صدر ندیم قاضی و این اے 227کی کمیٹی بھی موجود تھی۔ اس موقع پرصدر انیس قائم خانی سے ملاقات کرتے ہوئے الیاس آباد کی محلہ کمیٹی کے عمائیدین نے اہلِ محلہ کے ہمراہ پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اہلِ محلہ کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں ہمارا پورا علاقہ ڈولفن کو ووٹ دیکر پاک سرزمین پارٹی کو جتوائیگا۔