لندن نوازشریف کا ملک ہے وہ پاکستان اقتدار کیلئے آتے ہیں ،فواد چودھری

عدالت کا کام صرف قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ کلثوم نواز جلد صحت یاب ہو جائیں گی، ترجمان تحریک انصاف

جمعرات 5 جولائی 2018 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لندن نوازشریف کا ملک ہے وہ پاکستان اقتدار کیلئے آتے ہیں ، عدالت کا کام صرف قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے ، اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ کلثوم نواز جلد صحت یاب ہو جائیں گی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف پاکستان میں اقتدار کیلئے آتے ہیں ، ان کا علاج بھی وہاں ہوتا ہے ، یہاں کا قانون تو پر لاگو نہیں ہوتا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف یہاں آتے ہیں تو صرف وزیراعظم ہوتے ہیں ۔