سردار یار محمد رند کیلئے تحریک انصاف کا انتخابی نشان’بلا‘ منظور کرلیاگیا

ہفتہ 7 جولائی 2018 17:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان "بلا" منظور کرلیا گیا ،صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سردار یار محمد رند بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے ،پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی اور سینئر رہنما میر نصراللہ رند نے حلقہ این اے 260 کا الیکشن ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروادیا ،واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند کے حق میں فیصلہ دیتے ھوئے الیکشن کمیشن کو ان کے کاغذات منظور کرنے کا حکم دیا تھا۔