�لائی کو عوام اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پی ایس پی کے نامزد امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کریں گے مصطفی کمال

اتوار 8 جولائی 2018 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل اب پی ایس پی کا قلعہ ہے اور 25جولائی کو عوام اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پی ایس پی کے نامزد امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کریں گے اورانشاء اللہ جب ڈبے کھلینگے تو ڈولفن ہی ڈولفن نظر آئیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد این اے 256, پی ایس 129,پی ایس 130 کے مرکزی الیکشن کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہون نے کہا کہ ہم اقتدار میں نہیں ہے ہمارے پاس ان ظالموں سے مقابلہ کرنے کیلئے پیسہ نہیں لیکن ہمارے پاس ایماندار لوگ ہے محنت کرنے والے لوگ ہیں جن کے کردار سے کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا انیوں نے کہا کہ ہمارے پاس بینر لگانے کے، تم کو پولنگ اسٹیشن تک لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کیلئے پیسے نہیں ہم وہی لوگ ہیں کہ جب تم راتوں کو سوتے تھے تو مصطفی کمال نے راتوں کو جاگ کر تمہارے دنوں کو بہتر بناتا تھا۔