90ملین خرچ کرنے کے باوجود علاقے کے عوام اور پی بی 27 کے شہری پانی سے محروم رہے ہیں،رہنما ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی

کئی سڑکوں کی مرمت صرف کاغذوں کی حد تک ہوگئی ہے، میڈیکل ہیلتھ کی مد میں امداد اپنے گمنام عزیز مریضوں میں تقسیم کئے گئے،،سٹوڈنٹس سکالر شپ اپنے عزیز و اقارب کو دئیے گئے،عبدالخالق ہزارہ و محمد رضا ہزارہ کی کارنرمیٹنگزاور مختلف اجتماعات سے خطاب

اتوار 8 جولائی 2018 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیرمین و نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 265 و صوبائی اسمبلی پی بی 27 عبدالخالق ہزارہ ،سیکرٹری جنرل و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی26 ،سکیرٹری مالیات رکن ڈسڑکٹ کونسل و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 264 محمد رضاہزارہ پارٹی کے مرکزی رہنمائوںمحمد رضا وکیل،عزیز اللہ ہزارہ،غلام مہدی،مرزار حسین ہزارہ،محمد یونس چنگیزی،عصمت یاری، ڈاکڑاصغر علی چنگیزی،ساحل ہزارہ،بوستان علی کشمند،خواتین رہنمائوں محترمہ سیما سمر،انیسہ علی کشمند و دیگر نے ہزارہ ٹاون میں منعقدہ خواتین کے جلسہ عام ،علمدار روڈ پی بی 27 و پی بی 26 میں مختلف کارنر میٹنگوں اور متعبرین و معززین سے ملاقاتوں اور خطاب کے دوران کہا کہ کوئٹہ کو لٹل پیرس بنانے کیلئے ہر دور میں مختلف صوبائی حکومتوں نے وعدے کئے اربوں روپوں کے فنڈز ریلیز ہوئے صرف سیوریج اور فراہمی آب کیلئے خصوصی گرانٹ کی مد میں اربوں روپے ایک ہی دور ھکومت میں جاری کئے گئے جبکہ اس کے بعد کوئٹہ کے شہریوں کو پینے کے پانی کی مد میں صوبائی حکومت اور مرکزی حکومتوں نے خطیر رقم منظور کئے اور اسکا اجرا کیاگیا مگر آج کوئٹہ کے شہری پانی کے ایک قطرے کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ اربوں روپے کا حساب دینے والا کوئی موجود نہیں ،گزشتہ 5سالوں کے دوران پی بی 27 کے ایک فٹبال گراوئند کیلئے بار بار فنڈ منظور ہوا ہر سال اسے خراب کرکے بھر سے بنانے کے بہانے کئے جاتے رہے،ایک ٹوائیلٹ10 ملین روپے سے بنا،3پانی کے برے ٹینکی90 ملین سے زائد روپے مین بنا،جس مین آج کل پانی کے ذخیرے کی بجائے جواریوں کے ٹھکانے بن گئے ہے ،90ملین خرچ کرنے کے باوجود علاقے کے عوام اور پی بی 27 کے شہری پانی سے محروم رہے ہیں،کئی سڑکوں کی مرمت صرف کاغذوں کی حد تک ہوگئی ہے ،سٹوڈنٹس سکالر شپ اپنے عزیز و اقارب کو دئیے گئے،میڈیکل ہیلتھ کی مد میں امداد اپنے گمنام عزیز مریضوں میں تقسیم کئے گئے،جبکہ کئی سپورٹس کلب جو صرف کاغذوں تک محدود ہے ،انھیں کروڈوں روپے دئیے گئے،ہمیں کہا جا ریا ہیں کہ ایک ایک پائی کا حساب دینے کو تیار ہے،بھائی ہمیں پائیوں کا حساب نہیں کرناکروڈوں کا حساب چاہیے ہمیں بتیا جائے کہ مسلط ہونے سے پہلے کیا تھے اور پانچ سال کے دوران کییا بن گئے،انھوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے اپنے اثاثے تک ظاہے نہیں کئے گئے ہیں ،کروڈوں کا کاروبار اور کرورڈوں روپے کے جائیداد میں رہائش پذیر افراد نے خود کو ٖفقیر بنا کر پیش کر دیاہے جبکہ ٹیکس کی مد میں ایک روپے نہ دینے والا بھی ہر طرح کے م،راعات کا طلبگار بنا پھر رہا ہیں ،پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ سابقہ پی بی 2 اور موجودہ پی بی 27 لوگوں کیلئے لاٹری کی ٹکٹ بنا ہوا ہے ہر کوئی یہاں آکر مسلط ہو جاتا ہے اور پانچ سال بعدبغیر حساب دئیے اس حلقے کے عوام پر بار احسان لاد کر ان سے بھر ووٹ مانگنے حاضر ہوجاتے ہیں ،بھائی یہ کوئٹہ شہر کا حصہ ہے آپ نے اپنے ادوار میں کہیں بھی کسی طرح کے ترقیاتی کام نہیں کئے آپ نے جو بھی کہا اسکی وجہ سے کوئٹہ کے شہریوں کے درمیان تقسیم اور نفرت پیدا ہوئی ،آپ لوگوں نے بھوت بنگلے بنوائے جہاں چند افردا کا قبضہ قائم ہے اس سے علاقے کے عوام کی خدمت تو نہیں ہو رہی،سابقہ نمائندوں نے کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ روا رکھی جانی والی ناانصافیوں کے خلاف کسی قسم کی آواز نہیں اٹھائی جبکہ کوئٹہ کے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتوں سے محروم رکھا جاتا رہا دوسر ے اضلاع سے تبادلوں کے زریعے کوئٹہ شہر کی آسامیاں پرُ کیا گیا اور وہاں پر سیاسی وابستگیوں‘ اقرباپروری اور سفارش کے ذریعے مخصوص جماعتوں کے نا اہل افراد کو بھرتیاں کی گئی اس وقت تو کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سارے نمائندوں نے اس نا انصافی پر چھپ کا روزہ رکھا تھا۔

(جاری ہے)

سینکڑوں کی تعداد میں آسامیاں قرعہ اندازی کے ذریعے پر ہوئی تو کسی کوکوئٹہ کے بے روزگار اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کا خیال تک نہیں آیا۔ مقررین نے کہا کہ پارٹی ایک منظم پروگرام کے تحت کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں عوام25جولائی کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے پارٹی امیدواروں کو ووٹ دیں۔ ہم کامیاب ہو کر کوئٹہ شہر کی حالت بدلنے پانی کی فراہمی تعلیم وصحت ہر شہری کے حق کے طور پر انہیں فراہم کرنے کیلئے دن رات جدوجہد کریں گے۔

ہمیں عوام کے مسائل و مشکلات کا حقیقی معنوں میں علم ہے جس کی جانب ماضی میں کسی حکمران جماعت یا نمائندوں نے کبھی توجہ نہیں دفی۔ ہم نوجوانوں کیلئے کاروبار و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ انہیں ہنر مند بنانے کیلئے جدوجہد کریں گے اور کوشش کرینگے کہ 5سال بعد ایک بہترین کارکردگی کے ساتھ عوام کی خدمت میں پیش ہو سکیں۔ اس دوران پی بی26 میں ایک کارنر میٹنگ سردار سعادت کے دفتر میں منعقد ہوا جہاں علاقے کے معززین نے احمدعلی کوہزاد اور محمد رضا ہزارہ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں پی بی27 میں تالاب خشک محلہ غلام علی آزاد کے رہائشیوں نے حاجی علی جان‘ محلہ99 سے حاجی سرور و اہل محلہ تاجئی خان سپورٹس کمپلیکس میں مرزا حسین ہزارہ اور ان کے دوستوں نے پارٹی کی۸ امیدوار چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کو قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔