Live Updates

کیپٹن(ر)صفدرکوکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

نیب کی میڈیکل ٹیم نے کیپٹن(ر) صفدرکا میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا،ڈاکٹروں نے کیپٹن (ر)صفدرکو صحت مند قرار دے دیا ہے۔اعلامیہ نیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 جولائی 2018 23:46

کیپٹن(ر)صفدرکوکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جولائی 2018ء) : اعلامیہ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکوکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب کی میڈیکل ٹیم نے کیپٹن(ر) صفدرکا میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا،ڈاکٹروں نے کیپٹن (ر)صفدرکو صحت مند قرار دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نیب نے مزید بتایا کہ نیب نے ایون فیلڈ کیس میں کیپٹن ریٹائرڈصفدر کو گرفتارکرلیا ہے۔

احتساب عدالت نےکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔کیپٹن صفدر ریٹائرڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے آبائی گاؤں میں روپوش رہے۔ نیب نے گرفتاری کے لیے مانسہرہ ایبٹ آباد اور ہری پور میں چھاپے مارے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب راول پنڈی نےعرفان منگی سے رپورٹ طلب کرلی ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کی جائے۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس سے پوچھا جائے کہ دفعہ144کی خلاف ورزی کیسے ہوئی؟ مسلم لیگ ن کے کارکنان ایک مجرم کے پاس کیسے پہنچ گئے؟ چیرمین نیب کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو تحفظ دینے والوں کے خلاف نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب اعلامیہ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکوکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب کی میڈیکل ٹیم نے کیپٹن(ر) صفدرکا میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا،ڈاکٹروں نے کیپٹن (ر)صفدرکو صحت مند قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن رصفدر کو نیب کی 2رکنی ٹیم نے گرفتار کرلیا ہے، کیپٹن رصفدر کو راولپنڈی میں ن لیگی رہنماء حنیف عباسی کی انتخابی ریلی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نواز نے بھی 13 جولائی بروز جمعہ کو پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔ نیب نے ان کی گرفتاری کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات