چیئر مین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی کے والد خان محمد آصف سنجرانی نے ضلع کونسل چاغی کی رُکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پیر 9 جولائی 2018 18:19

چیئر مین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی کے والد خان محمد آصف سنجرانی ..
چاغی۔09جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) چئیرمین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی کے والد خان محمد آصف سنجرانی نے ضلع کونسل چاغی کی رُکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ پیر کو نوکنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں انہوں نے استعفیٰ کی وجہ ضلع کونسل چاغی کے چیئرمین کے ساتھ پیدا ہونے والے سیاسی اختلافات کو قرار دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور کسان کونسلر اپنا استعفیٰ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کوئٹہ کو ارسال کردیا ہے اور وہ عوامی عدالت میں جاکر اپنے بل بوتے پر اپنا سیاسی لوہا منوانا چاہتے ہیں مزید کسی کے احسان مند نہیں رہنا چاہتے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع کونسل چاغی کے اپوزیشن لیڈر میر قادر بخش محمدحسنی ودیگر سیاسی و قبائلی رہنماء بھی تھے۔