وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کردیئے گئے ہیں، پاور ڈویژن فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے گا، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 13 ستمبر 2025
21:53
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متاثرہ علاقوں کیلئے بجلی کے بلوں کے حوالے سے تفصیلی پیکیج کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ مشکل کے اس وقت میں عوام کے دکھوں پر مرحم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ متاثرین کے ریسکیو و بحالی کیلئے وفاقی و صوبائی ادارے اپنی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں اور جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین کے ریسکیو و بحالی کیلئے وفاقی و صوبائی ادارے اپنی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں ،جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دوسری جانب اضافی بل وصول کرنے پر بجلی کمپنی کو 20 کروڑ روپے جرمانہ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو خراب میٹرز کی بنیاد پر صارفین سے اضافی بل وصول کرنے پر 20 کروڑ روپے جرمانہ کیا، اتھارٹی نے حکم دیا ہے کہ اضافی وصولی 30 روز میں صارفین کو واپس کی جائے بصورت دیگر کمپنی پر یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ گیپکو نے دو مرتبہ صارفین سے سلو اور خراب میٹرز پر بل وصول کیے، اس مد میں 1 ہزار 298 صارفین کو زائد بلنگ ثابت ہوئی، اس حوالے سے نیپرا اتھارٹی نے شوکاز نوٹس پر گیپکو کا جواب مسترد کردیا۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں تھری فیز میٹرز کو جدید اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزارت توانائی حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری پر قابو پانے اور زائد بلنگ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں تھری فیز میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ منصوبہ مرحلہ وار شروع کیا جائے گا اور ابتدائی مرحلے میں بجلی کے 3 لاکھ 50 ہزار میٹرز تبدیل کیے جائیں گے، بجلی کے میٹرز کی تبدیلی کے حوالے سے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو باظابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے امن منصوبہ پاکستان کو پیش کر دیا
-
آبنائے ہرمز سے اگر400 جہاز باہر نکل آئے تو تیل قیمتیں کم ہوجائیں گی
-
مطالبات میں نرمی، ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کو نئی تجویز پیش کر دی
-
پیپلز پارٹی ہائبرڈ نہیں پارلیمانی نظام پر یقین رکھتی ہے ن لیگی حکومت پیپلزپارٹی کی حمایت سے قائم ہے
-
ایران جنگ سے خوراک، تیل اور امداد ضرورتمندوں کی پہنچ سے دور، یو این
-
تنازعات میں صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، یو این
-
میانمار: سزا میں تخفیف کے بعد آنگ سان سوکی جیل سے گھر منتقل
-
نئی نسل کو بھی سرد جنگ کے ایٹمی تباہی کے خوف کا سامنا
-
امریکی اور چینی صدور کی ملاقات میں آبنائے ہرمز اور جنگ بندی ایجنڈے میں نمایاں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور کے دوبارہ وزیراعلیٰ بننے کی افواہیں بالکل ویسی جیسے ’’بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آتے ہیں‘‘
-
پی ایس ایل 2026 کا فائنل: حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی مقابلے کے لیے تیار
-
پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بھی بھرپور آواز اٹھائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.