رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں

آئندہ ہفتے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی، بارشوں کا سلسلہ مغربی ہواوں کے زیر اثر ہو گا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 ستمبر 2025 22:14

رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2025ء) رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں، آئندہ ہفتے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی، بارشوں کا سلسلہ مغربی ہواوں کے زیر اثر ہو گا، بارشوں کا سلسلہ 16 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان، 16 سے 18 ستمبر وسطی پنجاب اور آزاد کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان تاہم دوپہر کے دوران نارووال، سیالکوٹ ،راولپنڈی، جہلم اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں و گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہاتاہم دوپہر کے دوران شمال مشرقی علاقوں سمیت متعدد مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے بارش ریکارڈ ہوئی ۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت27 اور زیادہ سے زیادہ34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 106فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں صدر کینٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس159 ،فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ 155،سٹی ماڈل سکول 149 ،کرسچیئن کالج فار من153 اور غازی روڈ 149ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔