معروف دینی درسگاہ جامعہ سنان بن سلمہ کے یوم تاسیس کے موقع پر مکین گنبد خضراء کانفرنس کا انعقاد

پیر 9 جولائی 2018 18:21

خضدار۔09جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) خضدار کے معروف دینی درسگاہ جامعہ سنان بن سلمہ کی یوم تاسیس کے موقع پر مکین گنبد خضراء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،کانفرنس کی صدارت بزرگ شخصیت حضرت سائیں غلام قادر جان نقشبندی نے کی جبکہ مہمان خاص مفکر اسلام علامہ پیر غفران محمود تھے تقریب سے علامہ پیر غفران محمود(راولپنڈی ) پیر طریقت سائیں غلام قادر جان نقشبندی ،علامہ مفتی حبیب احمد ،علامہ حامد رضا سیالکوٹی ،حضرت میاں عبدلباقی ہمایونی اور پیر طریقت رہبر شہریت حضرت مولانا شجاح الحق شاہ ہاشمی نورانی نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اسلام کے عادلانہ نظام اور رسول اللہ کے بتائے ہوئے راستوں اور ان سے عشق ہی اصل راستہ ہے جب تک ہمارا عشق پیغمبر اسلام سے پختہ نہیں ہو گا تب تک ہم سیدھے راستے پر چل ہی نہیں سکیں گے اس لئے ضروری ہے کہ ہر مسلمان علم مصطفی ﷺ کو ہاتھ میں لیکر آگے بڑھنے کی کوشش کریں ہماری کامیابی اسی صورت ممکن ہو گی مقررین نے کہا کہ نبی کے عشق سے محرومی ہماری تباہی کے اسباب میں سے ایک ہے اہل اسلام کو چاہئیے کہ وہ علم مصطفی کو مضبوطی سے تھامیں اور پیغمبر اسلام سے عشق کو ہر طرح سے مضبوط کر کے اسے اسلام کا اہم جز سمجھیں عشق کے مصطفی کے بغیر اسلام میں داخل ہونا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :