Live Updates

عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب پانے کیلئے قادیانیوںکے ساتھ مل کر ختم نبوت قانون میں ترمیم کی مذموم کوشش کی ، مغربی تہذیبوں کو پاکستان پر مسلط کرنا چاہتا ہے،عمران خان اور اُن کے ساتھی کان کھول کر سن لیں پاکستان میں مغربی تہذیب اور یہودیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں،صدر متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمان کا لکی مروت میں خطاب

پیر 9 جولائی 2018 23:34

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے عمران خان ملک اور اسلام دشمن عناصر کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور مغربی تہذیبوں کو پاکستان پر مسلط کرنا چاہتا ہے ،عمران خان اور اُن کے ساتھی کان کھول کر سن لیں کہ پاکستان میں مغربی تہذیب اور یہودیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ،کہ عمران خان نے تین ماہ تک اسلام آباد کے ڈی چوک پر قوم کی مائوں اور بیٹیوں کو نچواتے ہوئے ہماری عزتوں کا جنازہ نکال دیا ہے، عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب پانے کے لئے قادیانیوںکے ساتھ مل کر ختم نبوت قانون میں ترمیم کی مذموم کوشش کی جس کی تصدیق خود اُن کی پارٹی کے رہنما شفقت محمود نے کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ کام خود نہیں بلکہ عمران خان کے کہنے پر کیا ہے پی ٹی آئی ختم نبوت قانون میں ترمیم کی مجرم ہے ۔

(جاری ہے)

وہ سب تحصیل تجوڑی میں ایم ایم اے کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا اشرف علی ، ضلعی کونسلر مولانا اصغر علی ،این اے 36کے امیدوار شیخ الحدیث مولانا محمد انور،پی کے 92کے امیدوار ملک نور سلیم،مولانا سمیع اللہ مجاہد حا جی عزیز اللہ خان اور مفتی ضیا ء اللہ سمیت دیگر اہم رہنما بھی موجو د تھے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم ایم اے نے ایماندار اور قابل امیدواروں کو ٹکٹ کے لئے چنا ہے عوام کو چاہئے کہ وہ امیدواروں کی ذاتی شخصیت کو نہیں بلکہ کتاب اور پرچم نبوی کو ووٹ دیں وگرنہ خدا نخواستہ اگر ایم ایم اے کے امیدواروں کو شکست ہوئی تو یہ علماء کی نہیں بلکہ اسلام کی شکست تصور کی جائے گی ہمارا مقابلہ ان قوتوں کے ساتھ ہے جو پاکستان میں بے حیائی کو فروغ دینا چاہتے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک اور اسلام دشمن عناصر کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور مغربی تہذیبوں کو پاکستان پر مسلط کرنا چاہتا ہے انہوں نے تین ماہ تک اسلام آباد میں قوم کی مائوں ،بہنوں اور بیٹیوں کو نچا کر ہماری عزتوں کا جنازہ نکال دیا ہے یہ کیسی غیرت ہے کہ عمران خان ہماری عزتیں تار تار کر رہا ہے تاہم اس کے باوجود عوام نے اپنے گھروں پر پی ٹی آئی کے جھنڈے لہرائے ہیں تاہم عمران خان اور اُن کے ساتھی کان کھول کر سن لیں کہ پاکستان میں مغربی تہذیب اور یہودیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور ہم اُن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوکر اُن کے ہر ناپاک عزم کو خاک میں ملائیں گے اُنہوں نے ووٹ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماضی میں حکمرانی کے لئے توپ ،بندوق اور تلوار سے جنگیں لڑی جاتی تھیں تاہم اب حکومت کا فیصلہ عوام ووٹ کی پرچی سے کرتے ہیں بیشک یہ کاغذ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہوتا ہے تاہم یہ قوموں کی تقدیر کا فیصلہ کرتا ہے مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اسمبلی میں جب ختم نبوت کے قانون پر حملہ کیا گیا تو ہم نے اُس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دیگر ملک و قوم کی ترقی اور دین اسلام کی سربلندی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات