عوامی نیشنل پارٹی مظلوموں کی جماعت ہے بلا تفریق احتساب پر یقین رکھتے ہیں، شاہی سید

پیر 9 جولائی 2018 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدراور این اے 250 کے امیدوار شاہی سید نے کہا ہے کہ ہر وقت اپنے لوگوں کے آگے جواب دہ ہیںاختیار و اقتدار کے بغیر بھی خدمات کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ظالموں کا حال سب کے سامنے ہے عوامی نیشنل پارٹی مظلوموں کی جماعت ہے عوامی نیشنل پارٹی بلا تفریق احتساب پر یقین رکھتی ہے اور سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتی ہے بلا امتیار احتساب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے مگر انتقام کا کوئی شائبہ نہیں ہونا چاہیے عوامی نیشنل پارٹی ابھی تک انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے مطمئن ہے الیکشن میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کاروائیوں کی بدولت شہر میں آزادانہ طریقے سے انتخابی مہم چلارہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر شاہ میں پارٹی دفتر کے افتتاح ،پٹھان کالونی میں حاجی گلاب خان کے حجرے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مذید کہ 25 جولائی کا دن لالٹین کی فتح کا دن ہے انتخابات میں ہم خیال قوتوں کے ساتھ ملکر بھر پور کامیابی حاصل کریں گے دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں پارٹی کے انتخابی نشان لالٹین کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سے زیادہ بھر پور طریقے سے انتخابی مہم کوئی سیاسی جماعت نہیں چلا پارہی ہے ، پارٹی امیدواران چھوٹی چھوٹی کارنر میٹنگوں کے ذریعے اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں،اپنے دوستوں سے گزارش کرتا ہو کہ ایک نظر ادھر بھی انتخابات میں صرف سرپرائز نہیںبلکہ بمپر پرائز دیں گے بہت عرصے بعد ہمیں انتخابی مہم چلانے کے لیے مناسب لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہے شہر میں قیام امن پر عسکری اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںعوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کا جوش و جذبہ اپنے عروج پر ہے جس انداز سے پارٹی کارکنان نے اپنا انتخابی نشان سجایا ہے وہ انتہائی قابل دید ہے لگتا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتوں کو ہمارے انتخابی اتحاد یا الائنس کی بہت زیادہ فکر ہے مخالفین سے درخواست کروں گا کہ ہمارے الائنس یا اتحادکی فکر کے بجائے اپنی سیاست کی فکر کریںعوامی نیشنل پارٹی جب بھی انتخابی الائنس کا فیصلہ کرے گی تو اس کا بھر پور طریقے سے اعلان بھی کرے گی شہر کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کرنے والوں کا احتساب کرنا ہوگا 25 جولائی کو لالٹین کی فتح کا دن ہے اس موقع پر این اے 241 کے امیدوار جاوید زمان خٹک،پی ایس 98 کے امیدوار بحر کمل ایڈووکیٹ ،پی ایس 97 کے امیدوار شکیل احمد ،حنیف اللہ بونیری اور ناصر خٹک نے بھی خطاب کیا ۔