بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن مہم کے دوران مختلف علاقوں میں الیکشن دفاترکھولنے کا سلسلہ جاری

بدھ 11 جولائی 2018 19:36

بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن مہم کے دوران مختلف علاقوں میں الیکشن دفاترکھولنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ 246لیاری میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا الیکشن مہم کے دوران مختلف علاقوں میں الیکشن دفاتر تیزی سے کھولے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

دو دنوں میں لیاری میں پی ایس 107 ، پی ایس 108 اور پی ایس 109 میں چالیس سے زائد آفسیز کا افتتاح جاوید ناگوری، حاجی عبدالمجید ، رشید نورانی، پی پی پی سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی، سردار نبیل گبول، سینیٹر یوسف بلوچ ، ضلع صدر خلیل ہوت، نادیہ گبول ، سعدیہ جاوید ، شکیل چوہدری ، قاسم بلوچ، اعجاز درانی،چیئرمین لالہ عاشق ،وائس چیئرمین حفیضہ نور ،سینیٹر الماس بلوچ، نسیمہ بلوچ نے کیا۔

لیاری کی یونین کونسل نمبر ساتھ شاہ بیگ لین، بغدادی، پی ایس 107 میں اب تک 22دفاتر کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر علاقہ مکین سمیت بڑی تعداد میں پی پی پی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ پی پی پی سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی نے کہا کہ لیاری کی بدلتی صورتحال خوش آئند ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے الیکشن نے لیاری والوں میں نئی روح پھونک دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25جولائی کو لیاری سمیت پورے پاکستان میں صرف اور صرف تیر چلے گا۔