Live Updates

عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ عقل، اخلاق اور عمر کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہوتا، مولابخش چانڈیو

آٹھ دن کی جیل کے بعد معافی مانگ کر باہر آنے والے کو کیا پتا کہ شہدا کی میراث کیا ہوتی ہے، عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب پچیس جولائی کو ٹوٹنے والا ہے، ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کا عمران خان کے الزامات پر ردعمل کا اظہار

بدھ 11 جولائی 2018 21:10

عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ عقل، اخلاق اور عمر کا آپس میں کوئی تعلق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہعمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ عقل، اخلاق اور عمر کا آپس میں کوئی تعلق نہیںہوتا،آٹھ دن کی جیل کے بعد معافی مانگ کر باہر آنے والے کو کیا پتا کہ شہدا کی میراث کیا ہوتی ہے، عمران خان کا خواب پچیس جولائی کو ٹوٹنے والا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیونے عمران خان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیالی وزیراعظم عمران خان کا خواب پچیس جولائی کو ٹوٹنے والا ہے۔عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ عقل، اخلاق اور عمر کا آپس میں کوئی تعلق نہیںہوتا۔جس کے پاس عوامی منشور نہ ہو وہی لوگوں میں جاکر مخالفین کو گالم گلوچ کرتا ہے۔بلاول بھٹوایک عظیم ماں اور مدبر باپ کے بیٹے ہیں، خان صاحب زرا اپنا پھلے تعارف تو کروائیں۔آٹھ دن کی جیل کے بعد معافی مانگ کر باہر آنے والے کو کیا پتا کہ شہدا کی میراث کیا ہوتی ہے۔خان صاحب کو بنانے والوں نے پہلے کئی ایسے کٹھ پتلی کھڑے گئے جو مٹی میں مل چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات