نواز شریف کی آمد کے موقع لاہور میں ہنگامی صورتحال
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو ،سپیڈو بس سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ
سید فاخر عباس جمعرات 12 جولائی 2018 20:00
(جاری ہے)
اس موقع پر مریم نواز نے 13جولائی کو وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر یہ بحث بھی جاری تھی کہ نواز شریف کس ائیرپورٹ پر اتریں گے،اسلام آباد آئیں گے یا لاہور،انکی گرفتاری کہاں عمل میں لائی جائے گی ،یہ سب اہم ترین سوال تھے جن کے جوابات قوم حاصل کرنا چاہ رہی تھی۔
تازہ ترین معلومات اور خبر کے مطابق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کا شیڈول آگیا۔نواز شریف آج رات 12بج کر 45 منٹ پر لندن سے نجی پرواز پر روانہ ہوں گے۔وہ نجی پرواز ای وائے 18سے روانہ ہوں گے۔نواز شریف کے ساتھ پارٹی رہنما اور کچھ میڈیا شخصیات بھی ہوں گے ۔نواز شریف لندن سے13جولائی صبح 8:45پر ابوظہبی پہنچیں گے۔ جہاں وہ 7 گھنٹے قیام کریں گے اور وہاں سے نجی پرواز ای وائے 243سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے اور جمعہ کی شام 6بج کر 15منٹ پر لاہور پہنچیں گےجہاں انہیں جہاز سے اترتے ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔اس موقع پر لاہور میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل بروز جمعہ کو میٹرو اور سپیڈو بس سروس معطل رہے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی آج جمعہ کے روز وطن واپسی کے موقع پر احتجاج اور سکیورٹی خدشات کے باعث ڈپٹی کمشنر کی تجویز پرمیٹرو بس اتھارٹی نے میٹرو بس سروس کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپیڈو بس سروس بھی کل کے روز معطل رہے گی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.