کوئٹہ، نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں،سکندر خان عباسی

جمعرات 12 جولائی 2018 22:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) لیگ (ن) جان محمد روڈ کے رہنما سکندر خان عباسی‘ خالد خان عباسی‘ شمریز خان عباسی‘ جاوید خان‘ رفاقت‘ اویس اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور کوئی فیصلہ انہیں عوام سے دور نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

گذشتہ پانچ سال میں (ن) لیگ کی حکومت نے تاریخی کام کئے سی پیک، بجلی کی پیداوار میں اضافہ، اورینج ٹرین، ہسپتالوں کا جال عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات سمیت اختیارات نچلی سطح تک منتقلی جیسے اقدامات کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آج میاں نواز شریف کا بھرپور اور تاریخی استقبال کرکے ثابت کردیں گے کہ وہ میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔