Live Updates

نیب کا نواز شریف اور مریم نواز کو متحدہ عرب امارات سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ

نیب کی ٹیم جمعہ کی صبح متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگی، سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 جولائی 2018 00:58

نیب کا نواز شریف اور مریم نواز کو متحدہ عرب امارات سے ہی گرفتار کرنے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12جولائی 2018ء) نیب کا نواز شریف اور مریم نواز کو متحدہ عرب امارات سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ، نیب کی ٹیم جمعہ کی صبح متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگی، سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزدی مریم نواز لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزدی مریم نواز جمعہ کی صبح ابوظہبی پہنچیں گے۔ ابوظہبی میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزدی مریم نواز کو 7 گھنٹے قیام کرنے کے بعد لاہور کیلئے روانہ ہونا تھا اور کل شام 6 بج کر 15 منٹ پر لاہور لینڈ کرنا تھا۔ تاہم اب نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزدی مریم نواز کو متحدہ عرب امارات سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی ٹیم جمعہ کی صبح متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگی۔ نیب کی ٹیم کی جانب سے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نجی ائیرلائن کی پرواز ای وائے 18سے پاکستان کیلئے لندن سے روانہ ہوئے ہیں۔ نواز شریف کے ساتھ پارٹی رہنما اور کچھ میڈیا شخصیات بھی ہوں گے ۔

نواز شریف لندن سے13جولائی صبح 8:45پر ابوظہبی پہنچیں گے۔ جہاں وہ 7 گھنٹے قیام کریں گے اور وہاں سے نجی پرواز ای وائے 243سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے اور جمعہ کی شام 6بج کر 15منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔ تاہم نیب کی ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کو دوران پرواز ہی یا متحدہ عرب امارات سے ہی گرفتار کر لے گی۔ جبکہ ممکنہ طور پر نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز کا رخ لاہور سے موڑ کر اسلام آباد لے جائے جانے کا قوی امکان ہے۔ لاہور آمد کی صورت میں نواز شریف اور مریم نواز کو ائیرپورٹ کے رن وے پر ہی ہیلی کاپٹر سوار کروا کر اڈیالہ جیل لے جایا جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات