Live Updates

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر سے نوجوان کی چاندنواب کے سٹائل میں مزاحیہ رپورٹنگ

لندن سے عید منانے کیلئے نوازشریف اور اس کا خاندان اڈیالہ جیل جارہے ہیں، نوجوان کی چاندنواب کے سٹائل میں مزاحیہ رپورٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 جولائی 2018 12:10

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر سے نوجوان کی چاندنواب کے سٹائل میں مزاحیہ ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2018ء) نوجوان کی چاندنواب کے سٹائل میں مزاحیہ رپورٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج پاکستان پہنچیں گے۔نواز شریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت کی طرف سے سزا سنائی جا چکی ہے۔جس کے بعد دونوں مجرموں کو ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

لندن میں نواز شریف کے اپارٹمنٹس کے باہر سے ایک نوجوان کی بنائی ہوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔جس میں ایک نوجوان چاند نواب کے انداز میں رپورٹنگ کر رہا ہے۔چاند نواب پاکستان کے ایک صحافی ہیں جن کی عید کے موقع پر کی گئی رپورٹنگ لیک ہو گئی تھی جس میں وہ کئی غلطیاں کر رہے تھے۔تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد چاند نواب کے اس کردار کو بالی وڈ فلم "بجرنگی بھائی جان" میں بھی جگہ ملی۔

(جاری ہے)

اور چاند نواز شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔تاہم اب ایک نوجوان نے بھی چاند نواز کا انداز اپنایا ہے۔اور چاند نواب کے انداز میں نواز شریف کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن سے عید منانے کیلئے نوازشریف اور اسکا خاندان اڈیالہ جیل جارہے ہیں۔اس دوران نوجوان چاند نواب کے سٹائل میں رک رک کر بول رہے ہیں۔نوجوان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اور اسے شول میڈیا پر پسند بھی کیا جا رہا ہے۔یاد رہے نیب کی 3 رکنی ٹیم مجرم نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے ابوظہبی پہنچ گئی ہے، نیب ٹیم دونوں کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لے گی۔ نیب ٹیم ابوظہبی میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطہ کرے گی۔ نیب ٹیم طیارے کے پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی دونوں ملزمان کو اپنی حراست میں لے لی گی۔ نیب کی ٹیم کی جانب سے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے گا۔۔۔نواز شریف اور مریم نواز نجی طیارے کی پرواز سے جمعہ کی شام 6بج کر 15منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات