بلاول بھٹو زرداری 15 جولائی کو قمر زمان کائرہ کے انتخابی حلقہ این اے 70 کے اہم مقام لالہ موسیٰ میں خطاب کریں گے

جمعہ 13 جولائی 2018 15:58

بلاول بھٹو زرداری 15 جولائی کو قمر زمان کائرہ کے انتخابی حلقہ این اے ..
لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمیٹیرئن کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 15 جولائی کو سنٹرل پنجاب پی پی پی کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ کے انتخابی حلقہ این اے 70 کے اہم مقام لالہ موسیٰ میں خطاب کریں گے انکے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری رات چوہدری قمر زمان کائرہ کی رہائش گاہ پر ہی قیام کریں گے اور ڈویژن گوجرانوالا کے تمام عہدیداروں اور امیدواروں سے بھی ملاقات کرینگے