Live Updates

نہ لاہور نہ اسلام آباد ائیرپورٹ، ملک کے ایک اور ائیرپورٹ پر نواز شریف کے طیارے کو لے جائے جانے کی تیاریاں

سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز پاکستانی حدود میں داخل ہوگئی، 9 بجے بعد لینڈ کرنے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 جولائی 2018 20:07

نہ لاہور نہ اسلام آباد ائیرپورٹ، ملک کے ایک اور ائیرپورٹ پر نواز شریف ..
ملتان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جولائی 2018ء) نہ لاہور نہ اسلام آباد ائیرپورٹ، ملک کے ایک اور ائیرپورٹ پر نواز شریف کے طیارے کو لے جائے جانے کی تیاریاں، سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز پاکستانی حدود میں داخل ہوگئی، 9 بجے بعد لینڈ کرنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی آمد کے پیش نظر ملتان ائیرپورٹ پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ملتان ائیرپورٹ کا کنٹرول اے ایس ایف اور رینجرز اہلکاروں نے سنبھال لیا ہے۔ جبکہ بکتر بند گاڑیاں بھی ملتان ائیرپورٹ پہنچا دی گئی ہیں۔ ممکنہ طور پر سابق وزیراعظم نواز اور مریم نواز کی پرواز کا رخ لاہور کی بجائے ملتان کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ اس سے قبل خبریں موصول ہوئی تھیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کے طیارے کا رخ لاہور سے اسلام آباد کی جانب موڑ دیے جانے کا قوی امکان، نیب کی جانب سے گرفتاری کیلئے تشکیل کردہ ٹیم لاہور کی بجائے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی، ائیرپورٹ پر ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ابوظہبی ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ مریم نواز اور نواز شریف خلیجی ائیرلائن اتحاد ائیرویز کی پرواز ای وائے 243 سے پاکستان پینچیں گے۔طیارے کی 8بج کر 56 منٹ پر لاہور لینڈ کرے گا۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گزشتہ شب 12 بج کر 45 منٹ سے اتحاد ائیرویز کی پرواز ای وائے 18کے ذریعے ہیتھرو ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے تھے ،انکا طیارہ آج صبح ابوظہبی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو ابوظہبی میں 7 گھنٹے قیام کرنا تھا تاہم اتحاد ائیرویز کی پرواز تاخیر کا شکار ہونے کے باعث انہیں ابوظہبی ائیرپورٹ پر قیام بڑھانا پڑا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات