Live Updates

نواز شریف کی والدہ نظر بندی کے باوجود لاہور ائیرپورٹ کی جانب روانہ

نواز شریف کی والدہ ائیرپورٹ پر اپنے بیٹے کا استقبال کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 جولائی 2018 20:35

نواز شریف کی والدہ نظر بندی کے باوجود لاہور ائیرپورٹ کی جانب روانہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جولائی 2018ء) :نواز شریف کی والدہ نظر بندی کے باوجود لاہور ائیرپورٹ کی جانب روانہ ہو گئیں۔ نواز شریف کی والدہ ائیرپورٹ پر اپنے بیٹے کا استقبال کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گزشتہ شب 12 بج کر 45 منٹ سے اتحاد ائیرویز کی پرواز ای وائے 18کے ذریعے ہیتھرو ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے تھے ،انکا طیارہ آج صبح ابوظہبی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو ابوظہبی میں 7 گھنٹے قیام کرنا تھا تاہم اتحاد ائیرویز کی پرواز تاخیر کا شکار ہونے کے باعث انہیں ابوظہبی ائیرپورٹ پر قیام بڑھانا پڑا۔تازہ ترین خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طیارہ لاہور کے قریب پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

اتحاد ائیرویز کی پرواز رات 8 بج کر 58 منٹ پر لاہور پہنچے گی ۔

اس موقع پر قومی و بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے بھی پرواز میں انکے ہمراہ ہیں۔دوسری جانب نیب نے بھی لاہور ائیرپورٹ پر نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی تیاری مکمل کرلی ہے۔نیب کی ٹیم ورانٹ گرفتاری کے ساتھ ائیرپورٹ پر موجود ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو جیل منتقل کرنے کے دو ہیلی کاپٹر بھی لاہور ائیرپورٹ پر پہنچا دئیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر سے لیگی کارکنان کے قافلے نواز شریف کی استقبال کے لیے لاہور پہنچ رہے ہیں جہاں انکو نگران حکومت کیجانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے تاہم کارکنان اپنے لیڈر کے استقبال کے لیے ہر رکاوٹ توڑ رہے ہیں ۔اس موقع پر پولیس اور مسلم لیگ ن کے کارکنان میں جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو قابوکرنے کے لیے آنسوگیس کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراو کیا جارہا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ متعدد مقامات پرکارکنان کوروک لیا گیا ہے ۔گزشتہ کچھ دنوں سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ن لیگ کے سینکڑوں عہدیدران اور کارکنان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کوکنٹینرزلگا کربند کردیا گیا ہے۔تاہم اس کے باوجود ن لیگی کارکنان نوازشریف کے استقبال کرنے کا عزم لیے ہوئے ہیں۔اس موقع پر تازہ ترین خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم کی والدہ نظر بندی اور تمام رکاوٹوں کے باوجود لاہور ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔نواز شریف کی والدہ ائیرپورٹ پر اپنے بیٹے کا استقبال کریں گے۔یاد رہے کہ یس نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ کوبھی نظر بند کردیا تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات