Live Updates

نگراں وزرائے اعلیٰ ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کریں ،ْ فواد چوہدری کا مطالبہ

ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرم سابق وزیراعظم نوازشریف ایسے آرہے ہیں جیسے کشمیر فتح کرکے آرہے ہوں ،ْ میڈیا سے با ت چیت

جمعہ 13 جولائی 2018 21:21

نگراں وزرائے اعلیٰ ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کریں ،ْ فواد چوہدری کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے نگراں وزرائے اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایپکس کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کریں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پرامن انتخابات کا انعقاد ملکی مستقبل کیلئے اہم ہے، نگراں حکومتیں محدود مدت اور محدود اختیارات کیساتھ آتی ہیں لہذا ان حکومتوں سے بہت زیادہ توقع کرنا مناسب نہیں ہے۔

انہوںنے کہا کہ صوبوں میں ایپکس کمیٹیاں بنائی گئیں جس میں سیکیورٹی اداروں کیاعلیٰ افسران شامل ہوتے ہیں اور وزراء اعلیٰ موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش اجلاس طلب کریں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انسداد دہشت گردی پر مشتمل کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان دشمن عناصر چاہتے ہیں کہ ملک میں انتخابات عدم استحکام کا شکار ہو جائیں تاکہ وطن عدم استحکام میں مبتلا ہو جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرم سابق وزیراعظم نوازشریف ایسے آرہے ہیں جیسے کشمیر فتح کرکے آرہے ہوں اور جن کے پیسے لوٹے گئے انہیں ہی استقبال کرنے کا کہا جارہا ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جس قوم کے پیسے لوٹے گئے انہیں ہی استقبال کے لیے بلایا جارہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ‘نواز شریف اپنے اثاثوں سے متعلق ثبوت دینے سے قاصر رہے اور اسی بنیاد پر انہیں مجرم قرار دیا گیا۔

نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان واپسی کے موقع پر لاہور میں نکالی جانے والی ریلیوں اور نگران حکومت کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور کی سڑکوں پر لوگ نہیں ہیں، جو صورت حال پیدا ہوئی ہے اس کی ذمے دار ناتجربہ کار نگران حکومت ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو نہ فون بند کرتے نہ انٹرنیٹ، نگران حکومت کو بدحواس ہونے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ جن کے پیسے لوٹے انہیں ہی استقبال کا کہا جارہا ہے، صرف نواز شریف کی گرفتاری کافی نہیں ان کے بیٹوں کو بھی واپس لایا جائے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے نواز شریف فیک منڈیلا قرار دیا ۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ لاہور کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور شہر کی سڑکیں اور موٹر وے بھی کھلی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات