Live Updates

عمران خان کا سراج ریئسانی کی خود کش حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار

ہفتہ 14 جولائی 2018 11:30

عمران خان کا سراج ریئسانی کی خود کش حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی،چوہدری محمد سرور،جہانگیر ترین ، فواد چوہدری،عبدالعلیم خان،شفقت محمود، سید صمصام علی بخاری،منزہ حسن، نعیم الحق،شعیب صدیقی، میاں اسلم اقبال ، اعجازاحمدچوہدری ،ڈاکٹر یاسمین راشد، نعمان چٹھہ ، عندلیب عباس، ڈاکٹر شاہد صدیق خان ، عمرسرفرازچیمہ ،ملک ظہیر عباس کھوکھر، ولیداقبال،جمشید اقبال چیمہ ،ڈاکٹرزرقا تیمور ، ثنیہ ساجد، مسرت چیمہ، سارہ احمد ، عائشہ چوہدری ، رانا ندیم،ملک اعظم ،شوکت علی بھٹی، فواد رسول بھلر ایڈووکیٹ، حافظ فرحت عباس ، سعدیہ سہیل ،ڈاکٹر نوشین حامد معراج،حماداعوان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئررہنماء سراج رئیسانی اور ان کے کارکنوں کی دہشتگردی کے واقعے میں ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِرحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔

(جاری ہے)

آمین! ، تحریک انصاف بلوچستان مستونگ میں خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے خاندانوں کے غم میںبرابر کی شریک ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات