Live Updates

عمران خان کا لیگی کارکنان کو گدھا کہنا مہنگا پڑ گیا

چئیرمین تحریک انصاف پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 جولائی 2018 18:56

عمران خان کا لیگی کارکنان کو گدھا کہنا مہنگا پڑ گیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جولائی 2018ء) :عمران خان کا لیگی کارکنان کو گدھا کہنا مہنگا پڑ گیا۔ چئیرمین تحریک انصاف پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے نواز شریف کے استقبال کے لیے جانے والوں کو گدھا قراردے دیا تھا۔وہ نارووال میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ ہوتی ہے۔

جس قوم میں قانون کی بالادستی ہوتوقومیں ترقی کرتی ہیں۔کل نوازشریف نے بڑی دھواں دھار لندن میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ میرے کارکنان کوایئرپورٹ پہنچنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جولوگ نوازشریف کوایئرپورٹ لینے جائیں گے ،میں ان بے وقوفوں کی بات کررہاہوں جولاہور ایئرپورٹ جائیں گے ان میں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

باپ اور بیٹی ایسے آرہے ہیں جیسے کوئی بڑا معرکہ مارا ہو۔عمران خان نے کہا کہ میاں نوازشریف کولینے جارہاہوں جس نے بڑی محنت سے قوم کا300ارب چوری کرکے باہر لیکر گیا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق عمران خان کا لیگی کارکنان کو گدھا کہنا مہنگا پڑ گیا۔ چئیرمین تحریک انصاف پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے نارووال کے جلسے میں عوام کو ”گدھے“ کہہ کر پکارنے پر ان کی نااہلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کی جانب سے قبل ازیں لاہور میں ”میں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں“ کے الفاظ بھی استعمال کئے گئے جو درخواست گزار کے ووٹ اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عمران خان کو آرٹیکل 62اور63کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔ جمعہ کو اسلام آباد کے وکیل خالد محمود خان کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نارووال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78کے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شہریوں کے لئے ” گدھے “ کالفظ استعمال کیا گیا جس سے درخواست گزار سمیت پاکستان کے معزز شہریوں کی تضحیک ہوئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات