شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کو آیندہ کیلیےاختیار کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کا بیانیہ ہی تھا کہ بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکلے،سابق وزیر اعلیٰ کا موقف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 جولائی 2018 19:15

شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کو آیندہ کیلیےاختیار کرنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14 جولائی 2018ء ) :شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کو آیندہ کیلیےاختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیر اعلیٰ نے موقف نوازشریف کا بیانیہ ہی تھا کہ بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکلے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاست میں خلائی مخلوق کی اصطلاح کو متعارف کروانے کا سہرا سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔

انہوں نے ایک جلسے میں خطاب کیا تو خلائی مخلوق کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی یا پاکستان تحریک انصاف سے نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے۔انکے بیان سے ظاہر تھا کہ وہ خلائی مخلوق کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے ملک میں موجود نادیدہ قوتوں اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم نواز شریف کی اس اصطلاح کو بلاول بھٹو کی اے ٹی ایم والی اصطلاح کی طرح خوب پذیرائی ملی جو انہوں نے جہانگیر ترین کے ااہل ہونے پر استعمال کی تھی۔

نواز شریف جب بھی خلائی مخلوق کی اصطلاح استعمال کرتے تو اس سے انکی مراد ملک کی نادیدہ اور مقتدر قوتیں ہوا کرتی تھیں۔سابق وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کے پیچھے اسٹیبلیشمنٹ ہے۔تاہم شہباز شریف نے ہمیشہ اپنے بھائی نوازشریف کے بیانیے کی نفی کی اور مفاہمت کا دامن تھامے رکھا ۔یہاں تک کہ کل انکی گرفتاری کے وقت بھی شہباز شریف کی جانب سے ائیرپورٹ پہنچنے میں کی جانے والی تاخیر کو انکی مفاہمتی پالیسی کا تسلسل قرار دیا جارہا ہے۔

تاہم سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے بھائی کی گرفتاری کے بعد اپنی شکست کو تسلیم کرلیا۔شہبازشریف نےاجلاس کےدوران نوازشریف کےبیانیےکودرست قراردیا۔شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کو آیندہ کیلیےاختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیر اعلیٰ نے موقف نوازشریف کا بیانیہ ہی تھا کہ بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکلے۔اس سلسلے میں شہباز شریف کانوازشریف،مریم نوازسےملاقات کیلیےاڈیالہ جیل جانے کا امکان ہے۔