انتخابات کو مؤخر کرانے کے حربے کامیاب نہیں ہو نے دیں گے،سراج الحق

قوم کو دوبارہ آمریت کے اندھیروں میں دھکیلنے سے بچایا جائے صاف شفاف الیکشن ہی ایک بہترین اور واحد آپشن ہے،امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:44

انتخابات کو مؤخر کرانے کے حربے کامیاب نہیں ہو نے دیں گے،سراج الحق
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے پچھلے دنوں پشاور دھماکہ میں جاں بحق ہو نے والے اے این پی کے پی کے 78 کے امید وار ہارون بلور کے گھر جاکر ان کے چچا الیاس بلور اور ان کے بیٹے دانیال بلور سے تعزیت کی اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور امیدوارپی کے 76 بحر اللہ خان ایڈووکیٹ، امیدوار این اے 31 صدیق الرحمن پراچہ ا ور قائمقام امیر جماعت اسلامی پشاور ہدایت اللہ بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے مرحوم کیلئے دعا ء ِ مغفرت اور متائثرہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پشاور میں ہارون بلور ، بنوں میں اکرم درانی کے قافلے اور مستونگ میں سراج رئیسانی پر قاتلانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ 2018 کے عام انتخابات کو ملتوی کرانے کی سازش ہے انہوں نے کہاکہ انتخابات کو مؤخر کرانے کے حربے کامیاب نہیں ہو نے دیں گے حالات کا تقاضا ہے کہ الیکشن مکمل شفاف اور غیر جانبدار ہوں یہی بات ملک و قوم کے بہترین مفاد میںہے ۔

(جاری ہے)

حالات جیسے بھی ہوں الیکشن اپنے وقت پر ہو نے چاہئیں۔ قوم کو دوبارہ آمریت کے اندھیروں میں دھکیلنے سے بچایا جائے صاف شفاف الیکشن ہی ایک بہترین اور واحد آپشن ہے اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں سرکاری ادارے قوم کو آگاہ کریں کہ حالیہ دھماکوں کے پیچھے کو ن نادیدہ قوتیں پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہیںملک میں غیر یقینی صورتحال ہے اور ایک خوف اب بھی موجود ہے کہ بروقت الیکشن ہوں گے یا نہیں ووٹرز کو بہتر ماحول ملنا چاہئے نگران حکومت اور متعلقہ تمام ادارے مکمل غیر جانب دار رہیں اس میں حکومت اور قوم دونوں کی بھلائی ہے ہمارا پہلے دن سے مطالبہ ہے کہ ایک کا نہیں کرپشن میں شامل تما م لوگوں کا بے لاگ احتساب ہو اور انصاف ہو تا نظر آئے ۔

احتساب کے بغیر کوئی ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا۔