Live Updates

یوسف رضا گیلانی کے بیرک میں منتقل ہونے والے نواز شریف کوکونسا کام خود کرنا ہوگا، یوسف رضا گیلانی نے بتا دیا

جیل میں کھانا خود بناتا تھا ،نواز شریف کو بھی بنانا پڑے گا،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 جولائی 2018 23:43

یوسف رضا گیلانی کے بیرک میں منتقل ہونے والے نواز شریف کوکونسا کام خود ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14جولائی 2018ء) :یوسف رضا گیلانی کے بیرک میں منتقل ہونے والے نواز شریف کوکونسا کام خود کرنا ہوگا، یوسف رضا گیلانی نے بتا دیا۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جیل میں کھانا خود بناتا تھا ،نواز شریف کو بھی بنانا پڑے گا۔ ۔سابق وزیراعظم نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کو گذشتہ روز لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کیا گیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک ہی کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ تینوں کے کمرے الگ الگ ہیں، البتہ وہ کمپاؤنڈ میں ملاقات کر سکیں گے۔۔نواز شریف اور مریم نواز کو الاٹ کی جانے والی اڈیالہ جیل کی بیرکس سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان بیرکس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور کرنسی اسمگلنگ کیس میں مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی قید رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی والی بیرک جبکہ مریم نواز کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان والی بیرک میں رکھا گیا ہے۔ یوسف رضاگیلانی کو نیب ریفرنس میں کچھ عرصہ اڈیالہ جیل میں قیام کرنا پڑا تھا جبکہ ایان علی کو5 لاکھ ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یوسف رضا گیلانی کے بیرک میں منتقل ہونے والے نواز شریف کوکونسا کام خود کرنا ہوگا، یوسف رضا گیلانی نے بتا دیا۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ جب جیل میں تھا تو قیدیوں کیساتھ پیسے ملا کر خود کھانا پکاتے تھے , اڈیالہ جیل میں گارڈن اور ٹینس کورٹ اپنے ہاتھوں سے بنایا ، جیل میں روم کولرز موجود ہیں لیکن چلانے کی اجازت نہیں تھی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بہت مشکلات پیش آئیں لیکن کبھی شکایت نہیں کی، والدہ اور بہن کی وفات کی خبر جیل میں ملنا مشکل لمحہ تھا۔ انھوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں گارڈن اور ٹینس کورٹ مشقت کے طور پر اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا۔ جیل میں ڈیزرٹ کولر تو موجود تھا لیکن چلانے کی اجازت نہیں تھی۔ں نے قیدیوں والے کپڑے تو نہیں پہنے تھے لیکن قیدیوں والے سارے کام کیے تھے اور باقی قیدیوں کے ساتھ پیسے ملا کر کھانا خود پکاتے تھے ۔ میاں نواز شریف کو بھی شاید ایسا ہی کرنا پڑے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات