لیاری میں پیپلزپارٹی کے اُمیدوار حاجی عبد المجید بلوچ پر گل پاشی

اتوار 15 جولائی 2018 21:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی ایس 108سے نامزد اُمیدوار حاجی عبد المجید بلوچ پر پیدل انتخابی مہم کے دوران ہر گلی، ہر شاہراہ، اور ہر محلے میں گل پاشی کی گئی۔

(جاری ہے)

اپنے حلقہ انتخاب میں بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے اُمیدوار حاجی عبد المجید بلوچ نے کہا کہ جس محبت کا اظہار میرے اپنے حلقہ انتخاب پی ایس 108سمیت پورے لیاری کی عوام نے کیا ہے میں دل کی گہرایئوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لیاری کی عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی بھی جماعت کے اُمیدوار کے حق میں نہیں ہیں۔ جیت صرف پیپلز پارٹی کی ہو گی اور ملک کی عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیرِ اعظم دیکھنا چاہتی ہے۔ حاجی عبد المجید بلوچ نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے ۔ لیاری کی عوام نے ماضی میں پیپلز پارٹی کو سرخرو کیا اب بھی کریں گے اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔