پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کا ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈ میں دس لاکھ روپے جمع کرانے کا اعلان
اتوار 15 جولائی 2018 22:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کی ایک بڑی وجہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہے لہذا پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات سے نمٹنے کے لئے پانی کی اسٹوریج کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈیموں کی تعمیر کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سٹوریج اور بنیادی ڈھانچہ کی کمی کے باعث سیلابی موسم کے دوران 30 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں چلا جاتا ہے جو پانی کی کمی کے ساتھ ساتھ ملک کو سالانہ 14 بلین ڈالر کے نقصان کا باعث ہے۔ ایک ایسے ملک کے لئے جو پانی کے وسائل کا تقریبا 90 فیصد اپنے سب سے بڑے معاشی سیکٹر زراعت کیلئے استعمال کرتا ہے یہ نقصان ناقابل برداشت ہے اور مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ کئی دہائیوں سے ہمیں اس قلت کا سامنا ہے مگر ہم ابھی تک ڈیموں کی تعمیر کیلئے عم؛لی اقدامات کرنے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈیموں کی تعمیر سے پانی فراہم کرکے 20 ملین ایکڑ اضافی زمین کو زیر کاشت لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کوٹری بیراج سے تقریبا 2 کروڑ ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر کی طرف بہتا ہے اور اگر ہم اس سالانہ بہاؤ کا صرف 10 فیصد ذخیرہ کرلیں تو یہ ہماری 30 دنوں کی ضروریات پورا کرنے کیلئے کافی ہے۔ موسم برسات کے دوران بھی پاکستان بارش کا پانی ذخیرہ نہیں کر رہا کس کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے۔ میاں کاشف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل بیٹھ کر جامع واٹر مینجمنٹ پلان تیار کرنا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.