چیف جسٹس نے سب سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے! غلام احمد بلور

دھماکے کی جگہ 6 منٹ کی تاخیر سے پہنچا اگر جلدی پہنچ جاتا تو میں بھی دہشت گرد حملوں کا نشانہ بن جاتا، شہید ہارون بلور کے چچا غلام احمد بلور کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 جولائی 2018 13:03

چیف جسٹس نے سب سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے! غلام احمد بلور
پشاور(اردو پوائن تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2018ء) شہید ہارون بلور کے چچا اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔اگر حملے کی جگہ تاخیر سے پہنچا ورنہ میں بھی دہشت گرد حملے کا نشانہ بن چکا ہوتا۔تفصیلات کے مطابق این اے پی کے رہنما ہارون بلور ایک دہشت گرد حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہارون بلور کے چچا غلام احمد بولر کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے سب سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں دھماکے کی جگہ 6منٹ تاخیر سے پہنچا اگر میں جلدی پہنچ جاتا تو میں بھی دہشت گرد حملوں کا نشانہ بن جاتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہارون بلور کی جگہ کس امیدوار کو کھڑا کیا جائے گا اس کا فیصلہ وقت پر کریں گے۔

(جاری ہے)

تاہم ہارون بلور کی جگہ اگر ان کی بیوہ الیکشن لڑنا چاہیں تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔انتخابی نتائج سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا،بہت لوگوں کو لگ رہا ہے کہ گڑ بڑ ہو رہی ہے۔یاد رہے گزشتہ روز غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ پشاور میں خود کش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور سمیت 12 افراد شہید ہوئے تھے۔ اس افسوس ناک واقعے کی ذمہ داری کالعدم جماعت تحریک طالبان نے قبول کی تھی تاہم اب ہارون بلو ر کے چچا غلام بلور نے دعویٰ کیاتھا کہ ہارون بلو ر کو قتل کرنے سے طالبان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ۔

قتل میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کوہارون کےقتل سے فائدہ پہنچاہے ۔سابق وفاقی وزیر نے اپنے اس عزم کو دہرایاکہ ہم سے بھاگنے والے لوگ نہیں ہیں جن لوگوں کی خواہش ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائیں یہ ان کی خام خیالی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان تو حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن ہمارے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ حملے میں طالبان ملوث نہیں بلکہ ہمارے اپنے اس میں ملوث ہیں۔