سٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں اضافہ سے مہنگائی بڑے گی ،فیصلے پر نظرثانی کی جائے ، شیخ عامر وحید
شرح سود میں یکمشت ایک فیصد اضافہ سے ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہو گی جس سے سی پیک منصوبہ بھی متاثر ہو سکتا ہے،صدر چیمبرآف کامرس
پیر 16 جولائی 2018 18:06
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ معیشت کو بہتر کرنے کیلئے پاکستان کو اس وقت کاروباری و صنعتی سرگرمیوں کو فوری بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے تاہم شرح سود میں مزید اضافہ سے نجی شعبے کیلئے بینکوں کا قرضہ مزید مہنگا ہو جائے گا جس سے کاروبارکو وسعت دینے کی کوششیں بہت متاثر ہوں گی ۔
انہوںنے کہا کہ اس فیصلے سے عوام کیلئے بھی مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئے گا۔ انہوںنے کہا کہ نگراں حکومت معیشت کو بہتر کرنے میں بالکل ناکام ہو گئی ہے کیونکہ انٹر بینک ایکس چینج ریٹ تیزی سے گر کر 127روپے فی ڈالر ہو گیا ہے جس سے معیشت گھمبیر مسائل کا شکار ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ نجی شعبہ بہت سی مصنوعات تیار کرنے کیلئے خام مال باہر سے درآمد کرتا ہے اور روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کی وجہ سے پیداواری لاگت میںکئی گنا اضافہ ہو گا جس سے عالمی مارکیٹ میں ہماری مصنوعات مہنگی ہونے سے برآمدات مزید کم ہوں گی اور زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔ شیخ عامر وحید نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے، برآمدات کم ہو رہی ہیں اور تجارتی و کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ رہا ہے ان حالات میں حکومت کو چاہیے تھا کہ نرم مالیاتی پالیسی اپناتی اور شرح سود کو موجودہ سطح پر ہی برقرار رکھتی تا کہ نجی شعبہ آسان قرضے کی سہولت سے استفادہ حاصل کر کے کاروباری سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کی کوشش کرتا جس سے معیشت بحالی کی طرف بڑھتی۔ لہذا انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شرح سود میں یکمشت ایک فیصد اضافہ فوری واپس لے اور بتدریج اس میں اضافہ کرنے پر غور کرے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر خزانہ فوری طور پر ملک کے بزنس لیڈرز کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کریں اور معیشت کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کیلئے نجی شعبے کی مشاورت سے ایک نئی حکمت عملی وضع کرنے کی کوشش کریں تا کہ معیشت کو موجودہ مشکلات سے نکال کر بحالی کے راستے پر گامزن کیا جا سکے ۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.