Live Updates

نواز شریف پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،وہ پرچی کی عزت کی خاطر پاکستان آئے، مریم اورنگزیب

عمران خان نے 35سال سے شیروانی سلوارکھی ہے ، اس نے جو شیروانی سلوائی ہے وہ چوتھی مرتبہ کسی اور طریقے سے پہن لیں، سیاسی بہروپیے کو پنجاب کی عوام نے مسترد کردیا ترجمان (ن) لیگ کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 16 جولائی 2018 18:06

نواز شریف پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،وہ پرچی کی عزت کی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نواز شریف ووٹ کی پرچی کی عزت کی خاطر پاکستان آئے، عمران خان نے 35سال سے شیروانی سلوارکھی ہے ، عمران خان نے جو شیروانی سلوائی ہے وہ چوتھی مرتبہ کسی اور طریقے سے پہن لیں، سیاسی بہروپیے کو پنجاب کی عوام نے مسترد کردیا ہے۔

پیر کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی خواتین نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے آئی ہیں، نواز شریف پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ظلم زیادتی اور ناانصافی کو ہم نہیں مانتے، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف ووٹ کی پرچی کی عزت کی خاطر پاکستان آئے، 25جولائی کو ایک نیا سورج طلوع ہوگا، ووٹ کو عزت دو کی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے، عمران خان نے جو شیروانی سلوائی ہے وہ چوتھی مرتبہ کسی اور طریقے سے پہن لیں، عمران خان کی سیاست 25جولائی کو دفن ہوجائے گی، عمران خان نے 35سال سے شیروانی سلوارکھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ظلم ، زیادتی اور ناانصافی کو ہم نہیں مانتے ، نواز شریف 25جولائی کو سرخرو ہوں گے، پاکستان میں طاقتور جمہوریت کا سورج طلوع ہوگا، سیاسی بہروپیے کو پنجاب کی عوام نے مسترد کردیا ہے۔ عمران خان کے جھنگ اور سیالکوٹ کے جلسے میں کرسیاں خالی تھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات