میاں نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کرانا غیر منصفانہ اقدام،اوپن ٹرائل کروایا جائے ،سینیٹرمشاہد حسین

سیا ستدانوں پر حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، صاف اور شفاف الیکشن کیلئے سیکیورٹی معاملات کی بہتری نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے،مسلم لیگ( ن) کے رہنما کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 18:06

میاں نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کرانا غیر منصفانہ اقدام،اوپن ٹرائل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کرانا غیر منصفانہ اقدام ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ میاں نواز شریف کا اوپن ٹرائل کروایا جائے۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہم سیاستدانوں پر حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، یہ نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف اور شفاف الیکشن کے لئے سیکیورٹی معاملات بہترکرے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کرانا غیر منصفانہ اقدام ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ میاں نواز شریف کا اوپن ٹرائل کروایا جائے۔