ریلوے کالونی کے مکینوں کو زمین اور گھروں کے مالکانہ حقوق دلوائیں گے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

پیر 16 جولائی 2018 18:17

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی PS-111 کے نامزد امیدوار بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کالا پل ریلوے کالونی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کالونی کے مکینوں کو زمین اور گھروں کے مالکانہ حقوق دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو ہمیشہ روزگار فراہم کیا ہے اور الیکشن جیتنے کے بعد بھی بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار دیں گے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ریلوے کالونی اور جمہوریہ کالونی کے اسکول اور گرائونڈ کو قبضہ گروپ سے آزاد کرائیں گے انہوں نے ریلوے کالونی کے کونسلر کا کا شاہ اور عمران بلوچ کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تو ریلوے کالونی میں ترقیاتی کاموں کی ابتداہ کی ہے میں اور عزیز میمن الیکشن جیتنے کے بعد ترقیاتی کاموں کی انتہا کردیں گے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہاں کے مکینوں کے گھروں میں فلٹر پلانٹ کے ذریعے ایک لاکھ گیلن تک پانی پہنچائیں گے اور ریلوے کالونی کے تمام مسائل حل کرائیں گے انہوں نے کہا کہ یہاں کے مزدوروں اور خواتین کے لئے نہ صرف بے نظیر انکم سپورٹ بلکہ نئی اسکیم فورڈ پروگرام کے تحت بھی بھرپور مدد کی جائے گی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے چونکہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی ، مزدوروں کی، کسانوں کی اور نوجوانوں کی پارٹی ہے اس لئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کئے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید رانی بے نظیر بھٹو کے ادھورے مشن کو بلاول بھٹو پورا کر یں گے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے حلقے PS-111 اور این اے 47 2کے امید وار عزیز میمن کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ الیکشن میں عوام منافقوں ،جھوٹوں اور گالیاں دینے والوں کو مسترد کردیں گے چونکہ جو اپنا گھر نہ چلا سکے وہ ملک کیا چلائے گا انہوں نے کہا کہ اب کراچی کو لوٹنے والوں اور ٹارگٹ کلرز کا دور گزر گیا اب عوام کا دور شروع ہو گا اور اب ہر گائوں ،شہر اور صوبے میں پیپلز پارٹی یعنی عوام کی حکومت ہوگی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب تک غریب کو روٹی ، صحت اور تعلیم نہیں ملے گی ملک کیا ترقی کرے گا س لئے شہید بھٹو سے لے کر آج تک پیپلز پارٹی غریب عوام کی خدمت میں مصروف ہے تاکہ غریب کا چولہ جلے گا اور غریب کا بچہ تعلیم حاصل کرے گا تو ملک میں خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ جتنے منصوبے صحت اور تعلیم کے پیپلز پارٹی نے بنائے ہیں کسی اور نے نہیں بنائے جبکہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر کراچی اور سندھ بھر میں دل کے امراض کے لئے کاڈیو ویسکولر این آئی سی وی ڈی کے ذریعے غریب مریضوں کو اربوں روپے کا مفت علاج فراہم کیاہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔