ڈی آئی خان‘ این اے 39 کے ریٹرنگ آفیسر سینئرانسٹیکٹررائٹ میل ڈیرہ ثاقب تنویر کی تعیناتی کے احکامات جاری

پیر 16 جولائی 2018 18:48

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 کے ریٹرنگ آفیسر / ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ شاکر اللہ خان نے اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر/ ڈپٹی ڈی ای او شیر محمد کو تبدیل کرکے ان کی جگہ سنیئر انسٹیکٹر رائٹ میل ڈیرہ ثاقب تنویر کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ثاقب تنویر کا شمار انتہائی محنتی ایماندار اور فرض شناس ماہرتعلیم کے طور پر کیا جاتا ہے۔تمام سٹاف نے ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ان کے ہمراہ ایس ڈی ای او زین خان بھی اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر کی خدمات سرانجام دیں گے ۔