آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے ،قومی نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد جمع

اتوار 11 مئی 2025 15:20

آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے ،قومی نصاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور اسے قومی نصاب کا حصہ بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کی بے مثال عسکری مہارت اور پیشہ ورانہ چابک دستی قابل تحسین ہے ،آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی سنہری مثال ہے،پاکستانی پائلٹس نے دشمن کے جدید ترین وسائل کو بے اثر کر کے تاریخ رقم کی،پاک فضائیہ کی تکنیکی برتری اور فولادی عزم نے دشمن کے حوصلے پست کیے،قوم ان غازیوں اور شہدا ء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کا دفاع کیا۔

قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘کو قومی نصاب اور تقریبات کا حصہ بنائے،شہدا ء اور غازیوں کو اعلی ترین قومی اعزازات سے نوازا جائے۔