نائیجیرین وفد کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

منگل 17 جولائی 2018 18:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) نائیجریا سے پاکستان کے دورہ پر آئے معروف صحافی و آفیشلز نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکرسے وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔وفد میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز مسٹر جوناتھن میلہ جمعہ ، ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج نائیجریا مسٹر سسیلیا عمیروگیاہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر /ایڈیٹر انچیف میڈیا ٹرسٹ لمیٹڈ مسٹر مانیر دان علی و دیگر شامل تھے جبکہ پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، انچارج انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز ڈاکٹر نوشینہ سلیم ، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی بھی موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد سے بات چیف کرتے ہوئے ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے پنجاب یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں پرروشنی ڈالی اور دونوںممالک کے مابین تعلیمی روابط کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں انڈسٹری کے ساتھ مضبوط تعلقات کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ بعد ازاں وفد کے شرکاء کو یادگاری تحائف پیش کئے گئے۔وفد کے شرکاء نے نائیجریا کے صحافتی اداروں اور ادارہ علوم ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا۔