عدالت نے جعلی ڈگریاں بنا کر لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے ملزمان کو 24 سال قید اور 80 ہزار روپے کی سزا سنا دی

منگل 17 جولائی 2018 23:46

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30 راجہ احتشام مقرب نے تھانہ جنڈ کے مشہور مقدمہ میں ملوث جعلی ڈگریاں بنا کر لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے ملزمان عبدالرشید اور محمد الطاف کو مجموعی طور پر 24 سال قید اور 80 ہزار روپے کی سزا کا حکم سنا دیا تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30 راجہ احتشام مقرب نے تھانہ جنڈ کے مشہور مقدمہ زیر دفعہ 420,467,468,471,472 ت پ کے تحت جو 4 اگست 2011 ء کو ملزمان عبدالرشید ولد مسکین خان ساکن محلہ غوثیہ جنڈ کو 14 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ اور دوسرے ملزم محمد الطاف ولد غلام محمد ساکن محلہ حسن آباد جنڈ کو 10 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے ملزمان نے جعلی ڈگریاں بنا کر لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :