پاکستان پیپلزپارٹی غربیوں کی جماعت ہے،بلاول بھٹو زرداری

بدھ 18 جولائی 2018 11:58

پاکستان پیپلزپارٹی غربیوں کی جماعت ہے،بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی غربیوں کی جماعت ہے ،بی بی شہید کی پارٹی کے لئے قربانی لازوال ہے۔2018ء کا الیکشن پاکستان پیپلزپارٹی جیتے گی،حلقہ این اے 53سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سید سبط الحیدر بخاری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں ،پیپلزپارٹی کے جیالے میدان میں نکلیں اور اس حلقے سے سید سبط الحیدر بخاری کو کامیاب کروائیں،اس حلقے میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئے ہیں،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے اس حلقے میں بہت کام کیا ہے۔

یہ حلقہ ہمیشہ پیپلزپارٹی کا گڑھ رہاہے ،انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو پیپلزپارٹی کے مرد خواتین سب گھروں سے باہر نکلیں اور اس حلقے کے امیدوار سید سبط الحیدر بخاری کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارہ کہوں میں حلقہ این اے 53سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سید سبط الحیدر بخاری کی الیکشن مہم کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو صورتحال چل رہی ہے یہ صورتحال صرف اور صرف پیپلزپارٹی ہی اس کا مقابلہ کر سکتی ہے،پیپلزپارٹی نے اس ملک کو بہت کچھ دیا،ہمارے رہنمائوں کی پارٹی اور اس ملک کے لئے بڑی قربانیاں ہیں،2018ئ کا الیکشن انشائ اللہ پاکستان پیپلزپارٹی جیتے گی اور حکومت بنائے گی۔بھارہ کہو میں جلسہ عام سے حلقہ این اے 53کے امیدوار سید سبط الحیدر بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے قائد بلاو ل بھٹو زرداری کو بھارہ کہو آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں،آج کا یہ جلسہ ثابت کررہا ہے کہ یہ حلقہ پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے اور انشائ اللہ ہمیشہ گڑھ ہی رہے گا،انشائ اللہ ہم اس حلقے کی سیٹ جیت کر اپنے قائد کو تحفے میں دیں گے،میں تمام ووٹروں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اس جلسے میں شرکت کی اور اس جلسے کو کامیاب بنایا۔

جلسہ عام سے خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری نے بھی خطاب کیا۔سید سبط الحیدر بخاری کے مرکزی دفتر میں جیالوں نے اپنے قائد بلاوبھٹو کا بے مثال استقبال کیا حلقہ کے دہی اور شہری علاقوں سے ووٹرز کی بھاری تعداد موجود تھی سببط حیدربخاری کا کامیاب شو شہر اور دہیات میں زبان زد عام ہے۔