مجلس عمل ہی کراچی کے تمام مسائل حل کرسکتی ہے،حافظ نعیم الرحمن

بدھ 18 جولائی 2018 23:20

مجلس عمل ہی کراچی کے تمام مسائل حل کرسکتی ہے،حافظ نعیم الرحمن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) جماعت اسلا می کراچی کے امیر و این اے 250سے مجلس عمل کے نامزد امیدوار حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 1988سے حکومت میں ہے لیکن اس نے کبھی کراچی کی پرواہ نہیں کی۔ پیپلز پارٹی 1970سے سندھ میں حکومت کررہی ہے لیکن اس نے بھی کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ایم کیو ایم نے 30سالوں میں کراچی کو تباہ و برباد کردیا آج یہ پارٹیاں کس منہ سے کراچی کے عوام سے ووٹ مانگ رہی ہیں ، شہر کی اصل شناخت صرف اور صرف متحدہ مجلس عمل ہی بحال کرسکتی ہے مجلس عمل کی تحریک کو عوامی پذیرائی مل رہی ہے ، عوام 25جولائی کو کتا ب کے نشان پر مہر لگاکر سیکولراور لبرل طبقے کو مسترد کردیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب NA۔

(جاری ہے)

250 کے علاقہ شیرشاہ میں ’’جلسہ عام ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی قاری عثمان اور دیگر بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں سازشیں ہورہی ہیں کہ علماء کرام ، جنہوں نے اسلامی دستور بنایا پھر قادیانیوں کو آئینی طور پر کافر ٹھہرایا اب ان علماء کرام کو اسمبلیوں میں نہ اآنے دیا جائے اورمنبر ومحراب تک ہی محدود کردیا جائے تاکہ یہ امریکا اور مغرب کے عزائم پورے کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ سیکولر اور لبرل طبقہ نے کوشش کی ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی جائے اس میں ن لیگ ، پی ٹی آئی اوراے ان پی بھی شامل تھی لیکن جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ ڈٹ گئے اور ختم نبوت کے قانون پر کوئی ترمیم نہیں ہونے دی۔اسلامی شعار اور ختم نبو ت کے قانون کا تحفظ کرنا ہے تو میدان میں نکلنا ہوگا ،لوگوں کے اندر شعور پیدا کرنا ہوگا ،مجلس عمل کی تحریک جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے لوگوں میں شعور پیدا ہورہا ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں اسلام کا قانون ہو، معاشی نظام ، تعلیمی نظام اور عدالتی نظام بھی اللہ کے حکم کے مطابق ہو ،عدالتیں بھی اللہ کے حکم کے مطابق فیصلہ دیں ، تعلیمی نظام بھی اللہ اور اس کے رسول کے حکم کے مطابق ہو اور ہمارا معاشرہ بھی اللہ کے حکم کے مطابق تشکیل پائے