ھنگو کی سیاست میں ڈرامائی ہلچل،مسلم لیگ(ن) نے پی کے 84 میں عوامی نیشنل پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

جمعرات 19 جولائی 2018 18:08

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ھنگو کی سیاست میں ڈرامائی ہلچل،مسلم لیگ(ن) نے پی کے 84 میں عوامی نیشنل پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔صوبائی سینئر نائب صدر پی ایم ایل این اور سابق ایم پی اے الحاج فرید مفکر نے کہا کہ پیر حیدر علی شاہ منجھے ہوئے سیاست دان ہیں جن کی کامیابی مسلم لیگ(ن) کی کامیابی ہو گی،تمام مسلم لیگی اے این پی کے امیدوار کی بھر پور کامیابی کے لیے ان کا ساتھ دیں جبکہ پیر حیدر علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ے تعاون پر اس کا مشکور ہوں علاقے کی ترقی کے لیے الحاج فرید مفکر کے شانہ بشانہ اقدامات اٹھائونگا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) نے پی کے 84 میں اے این پی کے امیدوار پیر حیدر علی شاہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبائی سینئر نائب صدر و ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) الحاج فرید مفکر کی رہائش گاہ پر درسمند قوم کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں درسمند قوم کے مشران نے شرکت کی۔اس گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے الحاج فرید مفکر نے پیر حیدر علی شاہ کی حمایت کا اعلان کیا انہوں نے مسلم لیگ کے کارکنوں اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ پیر حیدر علی شاہ کو اپنا مایدوار سمجھ کر ان کی کمپین چلائیں اور انہیں کامیاب کرائیں۔

الحاج فرید مفکر نے کہا کہ پیر حیدر علی شاہ ایک ملنسار،شریف النفس اور تجربہ کار سیاست دان ہیں جن کی کامیابی سے تحصیل ٹل کے عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو نگے۔اس موقعہ پر امیدوار صوبائی اسمبلی پیر حیدر علی شاہ نے کہا کہ الحاج فرید مفکر اور مسلم لیگ(ن) ھنگو کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے وہ الحاج فرید مفکر کی حمایت اور مسلم لیگ کی طرف سے اپنا مایدوار ڈیکلیر کیے جانے پر ان کے مشکور ہیں انہوں نے واضح کیا کہ وہ کامیابی کے بعد مسلم لیگ کے کارکنوں کو وہی مقام دیں گے جو ایے این پے کے کارکنوں کا ہے انہوں نے کہا کہ درسمند میں کالج،ہسپتال قائم کریں گئے بجلی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کریں گئے اور مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گئے اس کے علاوہ آبنوشی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گئے۔

اس موقعہ پر درسمد قوم کے مشران نے پیر حیدر علی شاہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔بعد ازاں ہنگامی پریس کانفرنس میں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سئینر نائب صدر الحاج فرید مفکر نے واضح کیا کہ اے این پی کے امیدوار پیر حیدر علی شاہ کے علاوہ ہمارا کسی جماعت یا کسی امیدوار سے کوئی اتحاد نہیں ہوا اور نہ ہی کسی اور امیدوار کی مسلم لیگ حمایت کرے گی۔