25جولائی کو بد عنوانی کو بے نقاب کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے انسداد دھاندلی سیل قائم کر دیا

ملک میں سارا الیکشن نواز شریف کے گرد گھوم رہا ہے ،مشاہد حسین سید

جمعرات 19 جولائی 2018 19:54

25جولائی کو بد عنوانی کو بے نقاب کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے انسداد دھاندلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سارا الیکشن سابق وزیراعظم نواز شریف کے گرد گھوم رہا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انسداد دھاندلی سیل قائم کر دیا ہے گزشتہ روز بنائے گئے مذکورہ سیل کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 25 جولائی ہونیوالے عام انتخابات میں دھاندلی کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان ملسم لیگ(ن) نے مخلتف اقدامات اٹھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان ملسم لیگ (ن) کے وکلاء پر مشتمل ہر قومی اسمبلی کے حلقے میں لیگل ایڈز کمیٹیاں تشکیل دے دی گئے ہیں ۔ جو کسی بھی ممکنہ صورتحال میں بروقت قانونی امداد فراہم کریں گی۔ شاہد حسین سید کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیمیں دھاندلی سے معتلق فوری تصاویر اتار کر ارسال کریں گی جبکہ ملکی اور غیر ملکی سول سوسائٹی کے لوگ پولنگ کے عمل کو مانیٹر کریں گے۔ انہون نے کہا کہ 2018 ء ملک میں تبدیلی کا سال ہو گا۔ ان انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ کامیاب ہوتے دکھائی دے دی ہے۔ (ریاض)