فیصل واوڈا کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست ایس ایس پی ویسٹ کے تحریری جواب کے بعد نمٹا دی گئی
24 گھنٹے کیلئے 8 پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی کافی ہے، پھر بھی مطمئن نہیں ہیں تو ججز کی سیکیورٹی بھی فیصل واوڈا پر لگوادیتے ہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس
جمعرات 19 جولائی 2018 20:25
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہمارا مقصد انتخابات میں تمام امیدواروں اور عوام کا تحفظ ضروری ہے۔
وکیل فیصل واوڈا نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کو پولیس موبائل بھی فراہم نہیں کی گئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ پولیس موبائل کو تیل کا خرچہ برداشت کریں، موبائل فراہم کرنے کا حکم ہم دیتے ہیں۔ 24 گھنٹے کے لیے 8 پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی کافی ہے، پھر بھی مطمئن نہیں ہیں تو ججز کی سیکیورٹی بھی فیصل واوڈا پر لگوادیتے ہیں۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مصطفی میسر نے موقف دیا کہ فیصل واوڈا کو جو سیکیورٹی فراہم کہ جاری ہے وہ ججز کی سیکیورٹی سے زیادہ ہے۔ عدالت نے فیصل واوڈا کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ درخواستگزار کی سیکیورٹی اور محفوظ نقل حرکت یقینی بنائی جائے۔ دائر درخواست میں فیصل واوڈا نے موقف اختیار کیا تھا کہ میں این اے 249 سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میرے مقابلے میں شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر ہیں۔ جرائم، کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر سیکیورٹی تحفظات ہیں۔ پی ٹی آئی سیکیورٹی کے لیے متعلقہ حکام کو خط تحریر کر چکی اگر نجی سیکیورٹی سے کوئی حملہ آور متاثر ہوا تو اسے سیاسی طور پر اسکینڈلائز کرنے کا اندیشہ ہے۔ انتخابات کے انعقاد تک سیکیورٹی فراہم کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.